ذکر دعاء اور درود

درودِِ ابراہیمی کے علاوہ دیگر درود کا ثبوت اور ان کو نماز میں پڑھنا

فتوی نمبر :
60041
| تاریخ :
2008-08-25
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

درودِِ ابراہیمی کے علاوہ دیگر درود کا ثبوت اور ان کو نماز میں پڑھنا

آپ حضرات سے ایک استفتاء کی وضاحت مطلوب ہے، وہ یہ کہ درودِ ابراہیمی کے علاوہ دوسرے درود ، مثلاً درودِ تاج اور درودِ گنج وغیرہ ،کیا ان کا ثبوت شریعت میں ہے ؟ کیا ان کو وظائف کے طور پر پڑھ سکتے ہیں؟ کیا نماز میں درودِ ابراہیمی کے بدلے ان درود کو پڑھ سکتے ہیں؟ براہِ کرم شریعت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ ہر وہ درود جس کے الفاظ ، اور معانی وغیرہ کسی فاسد عقیدہ پر مبنی نہ ہوں، بلکہ آپ علیہ السلام کی تعریف اور آپ کیلۓ دعا کو متضمن ہوں، ان کا پڑھنا اور بطورِ وظیفہ معمول بناۓ رکھنا بھی بلاشبہ جائز اور درست ہے ،مگر نماز میں ایسے درود و سلام کےبجائے فقط درودِِ ابراہیمی پر ہی اکتفاء کرنا چاہیۓ کہ اس میں یہی منقول و ماثور اور یہی باعث ِثواب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في الجمع بين الصحيحين البخاري و مسلم : الثاني عن محمد بن عبد الله بن زيد الأنصاري - و والده عبد الله بن زيد الأنصاري هو الذي كان رأي النداء بالصلاة۔ عن أبي مسعود الأنصاري قال أتانا رسول الله {صلى الله عليه وسلم} و نحن في مجلس سعد بن عبادة فقال له بشير بن سعد أمرنا الله أن نصلي عليك يا رسول الله فكيف نصلي عليك فسكت رسول الله {صلى الله عليه وسلم} حتى تمنينا أنه لم يسأله ثم قال رسول الله {صلى الله عليه وسلم} قولوا اللهم صل على محمدٍ و على آل محمدٍ كما صليت على آل إبراهيم و بارك على محمد و على آل محمدٍ كما باركت على آل إبراهيم إنك حميدٌ مجيد و السلام كما قد علمتم اھ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60041کی تصدیق کریں
0     1294
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات