کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام درود تاج کے بارے میں کہ بعض لو گ اس کے پڑھنے کو ثواب سمجھتےہیں ،اور بعض لوگ اس کو ناجائز سمجھتےہیں ،کہ اس کا ثبوت نہیں ہے ، اس کا کیا حکم ہے؟ وضاحت فرمائیں ۔
درود ِتاج کسی صحیح سند سے ثابت نہیں ،جبکہ اس میں بعض موہمِ شرک الفاظ ’’دافع البلاء والوباء والقحط والمرض والالم‘‘ ہیں جس کی وجہ سے عوام کے عقائد خراب ہونے کا قوی اندیشہ ہے، اس لۓ اس کو پڑھنے کے بجائے دوسرے درودوں کو پڑھنے کا اہتمام چاہیے ۔