کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ ایک مولانا صاحب نے اپنے تقریر میں یہ فرمایا کہ جو شخص چار یا دو رکعت کی نیت باندھے اور سورۂ فاتحہ کے بعد ۱۰۰ مرتبہ یا ۵۰ مرتبہ ہر رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھا جائے تو اس میں بہت ثواب ہے، کیا اس طرح نماز حدیث سے ثابت ہے کہ نہیں؟
مہربانی فرماکر اس مسئلہ کی قرآن و حدیث میں وضاحت فرمائیں۔ شکریہ
نماز کا مذکورہ طریقہ بندہ کی نظر سے نہیں گزرا، مولانا صاحب موصوف سے معلوم کرلیا جائے کہ انہوں نے کون سی کتاب میں پڑھا ہے، معلوم کرکے اس کتاب کے اس صفحہ کی فوٹو کاپی کرکے یہ سوال بھی دوبارہ بھیج دیں اس کے بعد انشاء اللہ جواب دے دیا جائے گا۔ واﷲ اعلم!