کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس خواب کی تعبیر کے بارےمیں کہ کیا اس کو معمول بنا سکتے ہیں؟ لاکھوں میں میں رزق ہو، لاکھوں میں حضرت محمدؐ پر درود و سلام ہو، لاکھوں میں بھلائی ،لاکھوں میں رہنمائی ہو، یہ ترجمہ ہے، اس کی عربی تلاش کر کے دیدیں۔
میں کہیں کچھ پڑھنے گئی تھی تو وہاں پر تین یا چار عورتیں اور بھی تھیں اور سورۃ مزمل پڑھ رہیں تھیں، مجھے ان خواتین کی شکل یاد نہیں، دھندلاپن تھا تو وہیں پر ہی مجھے کسی نے کہا کہ تم بھی اپنے گھر میں سورۃ مزمل پڑھواؤ اور ایک درود شریف مجھے یاد کروایا اور ترجمہ بھی بتایا، میں عربی میں بھول گئی، لیکن درود شریف کا اردو ترجمہ یاد ہے، انہوں نے کہا کہ ہر مہینے پڑھواؤ، پھر میں نے سوال کیا کہ اگر جمعرات کو پڑھاؤں؟ تو مجھے کوئی جواب نہیں ملا۔
یہ درود شریف ڈیڑ ھ لائن کا ہے اور ایک لفظ (ردا) (رِضاء)۔
تعبیر: آپ کا خواب مبارک ہے، مگر اس میں مذکور حکم پر عمل واجب نہیں، البتہ سورۃ مزمل اور درود شریف کو اگر معمول بنا لیا جائے تو اس میں حرج نہیں اور یہ باعثِ برکت بھی ہے اور قضاء ِحاجات میں مجرّب بھی۔واللہ أعلم بالصواب!