ذکر دعاء اور درود

عورتوں کا مسجد آنے اور بلند آزاز سے ذکر و اذکار کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
58451
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

عورتوں کا مسجد آنے اور بلند آزاز سے ذکر و اذکار کرنے کا حکم

مساجد میں عورتوں کا جمعہ کے دن نماز، تسبیح پڑھنا اور بلندآواز میں ذکر کرنا کہ آواز مسجد سے باہر بازار میں یا گلی محلے میں کافی دور تک راہگیروں کو سنائی دیتی ہو تواس کی شرعی حیثیت کیا ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عورتوں کیلئے گھر میں بلکہ گھر کے اندرونی حصہ میں نماز پڑھنا اور ذکر و تسبیح وغیرہ کرنا افضل ہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے کہ:
”صلاتها فی قریتها أفضل من صلاتها فی صحن دارها وصلاتها فی صحن دارها أفضل من صلاتها فی مسجدها وبيوتهن خير لهن“: ”عورت کا اپنے گھر کے اندورنی حصہ میں نماز پڑھنا گھر کے صحن میں نماز اور گھر کے صحن میں نماز پڑھنے سے بہتر ہےاورگھر کے صحن میں نماز پڑھنا مسجد میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے“
لیکن آپ علیہ السلام کے پردہ فرما جانے کے بعد صحابۂ کرام رضوان الله اجمعین نے عورتوں کا مساجد میں جانے کو ناپسند فرمایا، چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ”اب عورتوں کے جو حالات ہوگئے ہیں، یہ حالات اگر حضور کے سامنے ہوتےتو آپ ﷺ عورتوں کو مسجد میں جانے سے منع فرما دیتے، جیسے کہ بنی اسرائیل کی عورتوں کو منع کیا گیا، لہٰذا بعد کے فقہاءِ کرام نے فسادِ زمانہ کی وجہ سے عورتوں کیلئے مسجد میں جاکر فرض نماز پڑھنے کو مکروہ لکھا ہے، جب فرض نماز کیلئے جانا مکروہ ہے تو نوافل کیلئے مسجد جانا اور بلند آواز سے ذکر وغیرہ کرنا بدرجہ اولیٰ ناجائز اور مکروہ عمل ہوگا،لہٰذا اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في التنزيل العزيز: {وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى ۔ الآیة} [الأحزاب: 33]
وفي صحيح البخاری: عن عائشة قالت: لو أدرك رسول الله ﷺ ما أحدث النساء، لمنعهن كما منعت نساء بني إسرائيل. قلت لعمرة: أو منعن؟ قالت: نعم. (/2961)
وفي الدر المختار: (ويكره حضورهن الجماعة) ولو لجمعة وعيد ووعظ (مطلقا) ولو عجوزا ليلا (على المذهب) المفتى به لفساد الزمان، اھ (1/566)
وفي ردالمحتار: تحت (قوله ولو عجوزا ليلا) بيان للإطلاق: أي شابة أو عجوزا نهارا أو ليلا (قوله على المذهب المفتى به) أي مذهب المتأخرين. قال فی البحر: وقد يقال هذه الفتوى التي اعتمدها المتأخرون مخالفة لمذهب الإمام وصاحبيه، فإنهم نقلوا أن الشابة تمنع مطلقا اتفاقا. وأما العجوز فلها حضور الجماعة عند الإمام إلا فی الظهر والعصر والجمعة أي وعندهما مطلقا، فالإفتاء بمنع العجائز فی الكل مخالف للكل، فالاعتماد على مذهب الإمام. اهـ(1/566)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58451کی تصدیق کریں
0     692
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات