السلام علیکم ! جناب عالی اگر مجھے آپ اس دعاکا عربی متن بھیج دیں تو بہت مشکور ہوں گا ؟ وہ دعا، جو حضرت جبرائیل ؑ نے نبی کریم ﷺ کو سکھائی تھی، تب جب شیاطین ان کی طرف وادیوں اور پہاڑوں سے اترتے آرہے تھے ، جن میں سے ایک ایسا شیطان بھی تھا جس کے پاس آگ کا شعلہ تھا ، ’’ میں اللہ کے ان مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں ، جن سے کوئی نیک یا بد تجاوز نہیں کر سکتا، ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی اور زمین میں پھیلائی ، اور ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے نازل ہوتی ہے ، اور جو آسمان میں چڑھتی ہے ، اور ہر اس چیز کے شر سے جو زمین میں پھلتی پھولتی ہے اور جو زمین سے نکلتی ہے ، رات اور دن کے فتنوں سے ، اور رات کو آنے والے کے شر سے ، سوائے اس کے ، کہ جو خیر لے کر آئے ، اے رحمٰن!
سوال میں درج دعا کا عربی متن مندرجہ ذیل ہے:
أعوذ بكلمات الله التامات التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر من شر ما ينزل من السماء وما يعرج فيها، ومن شر ما بث في الأرض وما يخرج، ومن شر الليل والنهار، ومن كل طارق إلا طارقا يطرق بخير يا رحمن۔
ففي مصنف ابن أبي شيبة: حدثنا أبو أسامة، عن عبد الرحمن بن يزيد، قال: حدثنا مكحول: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لما دخل مكة تلقته الجن بالشرر يرمونه، فقال جبريل: " تعوذ يا محمد، فتعوذ بهؤلاء الكلمات فدحروا عنه: أعوذ بكلمات الله التامات التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر من شر ما ينزل من السماء وما يعرج فيها، ومن شر ما بث في الأرض وما يخرج، ومن شر الليل والنهار، ومن كل طارق إلا طارقا يطرق بخير يا رحمن " (6/ 80) واللہ اعلم بالصواب