ذکر دعاء اور درود

جمعہ کے دن دور سے درود آپ ﷺ بلا واسطہ سنتے ہیں ؟

فتوی نمبر :
46512
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

جمعہ کے دن دور سے درود آپ ﷺ بلا واسطہ سنتے ہیں ؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس عقیدے کے بارے میں کہ ایک شخص یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ جمعہ کے روز جو بھی شخص حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھے اور جہاں سے بھی پڑھے آپﷺ اس کی آواز اور درود کو بلا واسطہ سنتے ہیں، دوسری بات یہ ہے کہ کیا مسجد نبوی کے احاطے میں درود پڑھنے کو بھی آپﷺ بلاواسطہ سنتے ہیں یا صرف قبر کے پاس بلاواسطہ سنتے ہیں؟ ان دو باتوں کا حکم شرعاً کیا ہے؟کیا اس طرح عقیدہ درست ہے؟ بینوا توجرواعند الله

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نبی اکرم ﷺ اپنے روضہ مبارکہ میں حیات ہیں، اور آپ کی یہ حیات برزخی ، مثل دنیا کے ہے ، بلکہ اس سے بھی اعلی و ارفع ہے، اس لئے حدیث مبارک کی رو سے جو شخص روضۂ اطہر کے پاس کھڑے ہو کر آپ پر درود پڑھتا ہے، تو آپ ﷺ اسے سنتے بھی ہیں ، اور جواب بھی دیتے ہیں ہے اور جو شخص روضۂ مبارکہ سے دور آپ پر درود بھیجتا ہے، تو مخصوص فرشتوں کے ذریعے آپ ﷺ کو اس کا درود پہنچایا جاتا ہے، لہذا کسی شخص کا یہ عقیدہ رکھنا کہ جمعہ کے دن دور سے بھی آپﷺ پردرود پڑھنے کو آپ ﷺ بلا واسطہ سنتے ہیں، احادیثِ مبارکہ کی رو سے یہ عقیدہ درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی فتح الباري لابن حجر : وَعِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَالنَّسَائِيِّ وَصَحَّحَهُ بن خُزَيْمَةَ وَغَيْرُهُ عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ رَفَعَهُ فِي فَضْلِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَأَكْثِرُوا عَلَيَّ مِنَ الصَّلَاةِ فِيهِ فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ مَعْرُوضَةٌ عَلَيَّ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ تُعْرَضُ صَلَاتُنَا عَلَيْكَ وَقَدْ أَرَّمْتَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَى الْأَرْضِ أَنْ تَأْكُلَ أَجْسَادَ الْأَنْبِيَاءِ (6/ 488)۔
وفي الحبائک في أخبار الملائك : وأخرج الديلمي عن أبي بكر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم أكثروا الصلاة على، فإن الله وكل بي ملكا عند قبري، فإذا صلى على رجل من أمتي قال لي ذلك الملك: يا محمد إن فلان ابن فلان صلى عليك الساعة . (ص: (123) ۔
وفى مرقاة المفاتيح : ولا شك أن الصلاة في الحضور أفضل من الغيبة. انتهى. لأن الغالب حضور القلب عند الحضرة والغفلة عند الغيبة ( ومن صلى علي نائيا ") ، أي من بعيد كما في رواية: أي بعيدا عن قبری (ابلغتہ) و فی نسخہ صحیحہ: بلغتہ من التبلیغ ، ای : اعلمتہ کما فی روایہ(2/749)۔
و فی مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح : ثم انهض متوجها إلى القبر الشريف فتقف بمقدار أربعة أذرع بعيدا عن المقصورة الشريفة بغاية الأدب مستدبرا القبلة محاذيا لرأس النبي صلى الله عليه وسلم، ووجهه الأكرم ملاحظا نظره السعيد إليك وسماعه كلامك ورده عليك سلامك وتأمينه على دعائك وتقول: السلام عليك يا سيدي يا رسول الله السلام عليك يا نبي الله(ص: 283)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46512کی تصدیق کریں
0     811
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات