رجوع طلاق

"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ،دیتا ہوں "کہنے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی ؟

فتوی نمبر :
44481
| تاریخ :
2021-03-16
معاملات / احکام طلاق / رجوع طلاق

"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ،دیتا ہوں "کہنے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی ؟

السلام علیکم! میرے شوہر نے مجھے کہا تھا کہ "میں تمہیں طلا ق دیتا ہوں ۔ میں دیتا ہوں " کیا دو دفعہ دیتا ہوں کہنے سے ایک طلاق ہوگی یاد و ہوں گی، اس شوہر سے دوبارہ رجوع کرنے کے لئے نیا نکاح کرنے کی ضرورت ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں جب سائلہ کے شوہر نے دو دفعہ یہ الفاظ استعمال کئے کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ، میں دیتا ہوں تو اس سے سائلہ پر دو طلاق رجعی واقع ہوگئی ہیں، جسکے بعد سائلہ کے شوہر کو عدت کے اندر رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہے، لیکن اگر اس نے عدت میں رجوع نہ کیا ہو تو عدت گزرنے سے یہ دو طلاقیں، بائنہ بن جائیں گی جسکی وجہ سے دونوں کا نکاح ختم ہو جائے گا، جسکے بعد بغیر نکاح کے دونوں کیلئے ایک ساتھ رہنا جائز نہ ہو گا، تاہم اگر دونوں میاں بیوی دوبارہ ساتھ رہنا چاہتے ہوں ، تو اسکے لئے با قاعدہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ عقد نکاح لازم ہو گا، البتہ اس نکاح کے بعد سائلہ کے شوہر کو فقط ایک طلاق کا اختیار ہو گا جب کبھی وہ ایک طلاق بھی دیدے گا تو سائلہ اس پر حرمت مغلظہ کے ساتھ حرام ہو جائے گی اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهداية باب الرجعة:وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض لقوله تعالى ( فأمسكوهن بمعروف } [ البقرة : ۲۳۱ ) من غير فصل ولا بد من قيام العدة لأن الرجعة استدامة الملك ألا ترى أنه سمي إمساكا وهو الإبقاء وإنما يتحقق الاستدامة في العدة لأنه لا ملك بعد انقضائها والرجعة أن يقول راجعتك أو راجعت امرأتى وهذا صريح في الرجعة ولا خلاف فيه بين الأئمة . قال : أو يطأها أو يقبلها أو يلمسها بشهوة أو ينظر إلى فرجها بشهوة وهذا عندنا ( ج ۲ ص ۲۵۲)
وفي الشامية وينكح مبائنة بمادون الثلاث في العدة وبعدها اھ (3/281) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 44481کی تصدیق کریں
0     874
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک طلاق دینے کے پانچ ماہ بعد رجوع ہوسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 2
  • پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • لاعلمی میں طلاقِ بائن ہوجانے کے بعد بیوی کے ساتھ ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • میں آپ کو طلاق دیتاہوں"کے الفاظ سے کتنی طلاقیں ہوئیں؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق رجعی کی عدت گزرنے کے بعددوبارہ نکاح کرنے حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • بیوی کے مرضی کے بغیر ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کرنا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق رجعی کے بعد مصالحت کی غرض سے بیوی کو خط لکھنے سے رجوع ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی سے دور رہنے والا شخص طلاق کے بعد رجوع کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق دینےکے بعد سالے کو اس کی خبر دینےسے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاقِ رجعی کے بعد ہمبستری کے رجوع سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک نشست میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کا سوال

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاقوں کے بعد رجوع کا طریقہ اور حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • ایک طلاق کی عدت کے دوران شہوانی خیالات لانےسے رجوع کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو طلاق دینے کے بعد تیسری بار فقط " میں " کا لفظ کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیا ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد رجوع کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • کیاد و طلاقیں دینے کے بعد رجوع کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • رخصتی سے قبل دی ہوئی طلاق میں رجوع ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • دو سال کے وقفے سے دوسری طلاق دینا

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاق کے بعد کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر بھی رجوع ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • طلاقِ رجعی میں رجوع کرنے کا شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 1
  • دو طلاق کے بعد رجوع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
  • ایک طلاق کے بعد اگردوران ِعدت رجوع نہیں کیاتوکیاحکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   رجوع طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات