دعا کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے قرآن اور سنت کی رو سے؟
دعا مانگنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ بوقت ِدعا دو زانوں قبلہ رخ بیٹھے، دونوں ہاتھوں کو سینے کے بالمقابل اٹھائے، دونوں ہاتھوں کے درمیان تھوڑا سا خلا ر کھے ، دعا کے اختتام پر دونوں ہاتھوں کو چہرے پر پھیر لے، آسمان کی طرف نہ دیکھے، درمیانی آواز کے ساتھ دعامانگے ،نہ زیادہ بلند آواز ہو اور نہ ہی زیادہ ہلکی، تضرع و خشوع اور رغبت و شوق سے دعا مانگے، دعا مانگنے میں قافیہ بندی سے حتی الامکان بچے ، اس یقین کے ساتھ دعا کرے کہ اللہ تبارک و تعالیٰٰ ضرور بالضرور اس دعا کو قبول فرمائیں گے، نیز یہ بھی بہتر ہے کہ الفاظِ دعا کو تین مرتبہ دہرائے اورقبولیت کیلئے جلدی نہ مچائے اور ظاہری طور پر عدمِ قبولیت پر غم و غصہ کا اظہار بھی نہ کرے، اللہ کا ذکر اور نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنے کے ساتھ دعا کا آغاز کرے اور پھر اس کے بعد اپنا مدعا بیان کرکے دعا کرے اور اختتامِ دعا پر بھی درود پڑھے۔ (ماخوذ از احیاءِ العلوم بتصرف و تغییریسیر، ج 1 ص 460)۔
کما في الهندية: والأفضل فی الدعاء أن يبسط كفیه ويكون بينهما فرجة، (إلى قوله) والمستحب أن يرفع يديه عند الدعاء بحذاء صدره، كذا فی القنية. مسح الوجه باليدين إذا فرغ من الدعاء قيل: ليس بشيء، وكثير من مشايخنا - رحمهم الله تعالى - اعتبروا ذلك وهو الصحيح وبه ورد الخبر، كذا فی الغياثية. اھ(5/318)