نام کا معنی

عریشہ، زمال ،انابیہ اور علینہ نام رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
37914
| تاریخ :
2019-07-27
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام کا معنی

عریشہ، زمال ،انابیہ اور علینہ نام رکھنے کا حکم

اپنی بیٹی کے نام کا مطلب معلوم کرنا چاہتا ہوں ،عریشا خرم ،زمال خرم،انابیا خرم ،علینا خرم ،ان نام کے مطلب بتادیں بڑی مہربانی ہو گی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

خرم کا معنی ہے جوش ،شادمان،شاداب،سر سبز،عریشہ کا معنی ٰ ہے ،پالکی ،زمال کامعنی ہے،ایک طرف جھکے ہوئے دوڑنا اور علینا کا معنی ہے ظاہر ہونا ،مذکور نام رکھنا بھی اگرچہ جائز ہے جبکہ اسلام میں بچوں کے نام ایسے رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے ،کہ اسلامی ہونے کے ساتھ اچھے معنی پر بھی دلالت کرے ،چنانچہ ذیل میں چند نام لکھ دیے گئے ہیں ان میں سے کوئی نام تجویز کرلیں،عائشہ،فاطمہ،کلثوم ،زینب ،حبیبہ،جویریہ،زینت،سلمیٰ،امیمہ،میمونہ،بریرہ ،خدیجہ،عاتکہ،ماریہ،مریم۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکوۃ المصابیح :عن ابی الدرداء رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ تدعون یوم القیامة باسمائکم واسماء آبائکم فاحسنوا اسمائکم اھ (2/408) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37914کی تصدیق کریں
0     1646
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات