ذکر دعاء اور درود

جاب میں رکاوٹ ختم کرنے کیلئے وظیفہ

فتوی نمبر :
37781
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

جاب میں رکاوٹ ختم کرنے کیلئے وظیفہ

میری عمر 25 سال ہے اور میں نے اب تک جتنے کام کیے ہیں سب میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ آئی ہے ، میں اس چیز کی وجہ سے بہت پریشان ہوں ، کہیں جاب کے لئے درخواست دیتا ہوں تو جاب ہونے کے بعد بھی ختم ہو جاتی ہے یا تو کوئی اور مسئلہ ہو جاتا ہے ، اس وجہ سے میری کہیں جاب نہیں ہو رہی ہے، پڑھائی میں میرا B.com کا ایک پیپر رکا ہوا ہے جو کہ کلئیر نہیں ہو رہا جب کہ میں پڑھائی میں بہت اچھا ہوں، اس وجہ سے میرا تعلیمی مستقبل خراب ہو رہا ہے، برائے مہربانی مجھے کچھ بتائیں کہ یہ سب کس وجہ سے ہے میرےساتھ ؟ میرا کوئی بھی کام شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جاتا ہے یا تو بیچ میں اٹک جاتا ہے، برائے مہربانی میری اس پریشانی کا کوئی حل ہے تو ضرور بتائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

تمام مشکلات کے حل کے لئے اصل وظیفہ تو رجوع الی اللہ اور منکرات سے اجتناب ہے ، اس کے ساتھ فرائض کی پابندی اور روزانہ رات کو مغرب اور عشاء کے درمیان سورۂ واقعہ اور صلوٰۃ الحاجۃ کا اہتمام کیا جائے تو ان شاء الله مفید رہے گا، اگر سائل کے والدین حیات ہوں تو ان کی خدمت گزاری اور دل جوئی کر کے ان سے دعا بھی کروائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في شرح المشكاة للطيبي الكاشف عن حقائق السنن: وعن ابن مسعود، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ((من قرأ سورة (الواقعة) في كل ليلة لم تصبه فاقة ابداً)). (5/ 1677)۔
و في حاشية ابن عابدين: (قوله وأربع صلاة الحاجة إلخ) قال الشيخ إسماعيل: ومن المندوبات صلاة الحاجة، (إلی قوله) قال مشايخنا: صلينا هذه الصلاة فقضيت حوائجنا اھ (2/ 28)۔
و في مشكاة المصابيح؛ وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ثلاث دعوات مستجابات لا شك فيهن: دعوة الوالد ودعوة المسافر ودعوة المظلوم ". رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه اھ (2/ 695)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37781کی تصدیق کریں
| | |
0     443
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات