ذکر دعاء اور درود

جو شیخ متبع شریعت نہ ہو اس سےبیعت کرنا یا کسی شیخ سے بیعت توڑنا درست ہے ؟

فتوی نمبر :
36588
| تاریخ :
2019-02-02
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

جو شیخ متبع شریعت نہ ہو اس سےبیعت کرنا یا کسی شیخ سے بیعت توڑنا درست ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیان دین قرآن و حدیث کی روشنی میں مسئلہ بیعت کے بارے میں کہ (1) بیعت کس کی جائے؟2) جو شخص ایک دفعہ بیعت کرے تو کیاوہ دوبارہ دوسری جگہ بیعت کر سکتا ہے ؟ 3) جس کی بیعت جائے اگر وہ شریعت کے تابع نہ ہو یا وہ کسی کبیرہ گناہ میں مبتلا ہو مثلاً زناکاری وشراب نوشی وغیرہ تو اس کی بیعت کی حیثیت کیا ہوگی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال پر کار بند رہنے کے لئے کسی متبع شریعت شخص کی ہدایات پر عمل کرنے کے وعدہ کو بیعت کہا جاتا ہے ، لہذا بیعت ہر اس شخص کی کرنی چاہئے جو پابند سنت اور متبع شریعت ہو اور خود عامل ہونے کیساتھ ساتھ دوسروں کی اصلاح کے طریقہ کار سے بھی واقف ہو، اور ایک دفعہ کسی متبع شریعت پیر کی بیعت کرنے کے بعد بلا کسی وجہ کے اسے توڑنا نہیں چاہئے، البتہ اگر کوئی عذر ہو مثلاً بار بار اسکی صحبت میں حاضر ہونے کا موقع میسر نہ ہو یا کوئی اور عذر ہو تو ایسی صورت میں اس پیر کی بیعت سے نکل کر کسی دوسرے متبع سنت پیر کی بیعت کرنا بھی درست ہے، جبکہ جو شخص خود شریعت کا پابند نہ ہو کبیرہ گناہوں میں مبتلا ہو تو ایسے شخص کی بیعت کرنا درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

في الصحيح المسلم : عن عبادة بن الوليد بن عبادة، عن أبيه، عن جدہ قال "بایعنا رسول اللہ ﷺ على السمع والطاعة في العسر واليسر، قال:والمنشط والمكره الخ (۲/۱۲۵)
وفيه : عن أبي عبد الرحمن، عن علي، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث جيشا، وأمر عليهم رجلا الى قوله) وقال: «لا طاعة في معصية الله، إنما الطاعة في المعروف» (۲/۱۲۵) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
فضل الرحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 36588کی تصدیق کریں
0     539
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات