کیا صبح و شام کی دعاؤں کے لئے درجِ ذیل اوقات درست ہیں؟
فجر کی نماز کا وقت شروع ہوتے ہی صبح کا آغاز ہوتا ہے اور سورج طلوع ہوتے ہی صبح ختم ہو جاتی ہے، سورج غروب ہونا شروع ہوتے ہی شام کا آغاز ہوتا ہے اور سورج غروب ہونے کے 35 منٹ بعد شام ختم ہو جاتی ہے۔
صبح و شام کے اذکار کا فجر اور مغرب کی نماز کے بعد پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیئے ، البتہ اگر نماز سے فارغ ہونے کے فورا ًبعد نہ پڑھ سکیں تو صبح کے اذکار ”نصف النھار“ تک اور شام کے اذکار ”نصف الليل“ ( آدھی رات ) تک پڑھے جاسکتے ہیں۔
كما فى بدائع الصنائع: قال محمد: إذا حلف لا يصبح، فالتصبيح عندي ما بين طلوع الشمس وبين ارتفاع الضحى الأكبر، فإذا ارتفع الضحى الأكبر ذهب وقت التصبيح (الی قوله) قال هشام عن محمد والمساء مساءان أحدهما إذا زالت الشمس ألا ترى أنك تقول إذا زالت الشمس كيف أمسيت؟ والمساء الأخير إذا غربت الشمس۔ اھ(3/69)