کیا یہ صحیح ہے؟ تفصیل بتائیں:
”عید کا انمول تحفہ“
رسولِ اکرم ﷺ کا ارشاد ہے،جس شخص نے عید کے دن تین سو (300) مرتبہ” سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ“ پڑھا، اور اس کا ثواب سب مسلمانوں کو اس نے بخش دیا، تو ان میں سے ہر ایک کی قبر میں ایک ہزار انور داخل ہوں گے۔(مكاشفۃ القلوب)
تلاش بسیار کے باوجود مذکور روایت کے صحیح ہونے یا نہ ہونے کے متعلق تفصیل تو کتبِ حدیث میں ہمیں نہیں مل سکی، البتہ ”امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ“ نے اپنی کتاب ”مکاشفۃ القلوب“ میں یہ حدیث ذکر کی ہے۔
کمافي مكاشفة القلوب: قال: من قال سبحان الله وبحمده يوم العيد ثلثمائة مرة وأهداها لأموات المسلمين، دخل فی كل قبر الف نور و يجعل الله فی قبره إذا مات ألف نور اھ (ص:26)