السلام علیکم !
یہ بات کہاں تک سچ ہے کہ ہمارا شریک حیا ت اللہ نے پہلے ہی چُنا ہو تا ہے ۔ اور شادی جہاں اللہ نے لکھی ہوتی ہے ، وہاں ہونی ہو تی ہے ۔براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔اور اگر یہ سچ ہے ۔ تو کیا ہمارے اعمال یاد عائیں ہمارے شریک حیا ت کو بدل بھی سکتے ہیں ؟
اس میں تو شک نہیں کہ یہ امور اللہ نے پہلے سے مقرر فرمادیئے ہیں، مگر یہ پوشیدہ ہیں، ہو سکتاہے اس کی تعیین اللہ نے ہماری دعاؤں سے معلق فرمادی ہوں، اس لیے دعائیں کرنی چاہیے ۔
فی مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح : إذ المعلق والمبرم كل منهما مثبت في اللوح غير قابل للمحو نعم المعلق في الحقيقة مبرم بالنسبة إلى علمه تعالى- (1 / 340) واللہ أعلم بالصواب!
حیض کےایّامِ عادت سے ایک دن پہلے اور بعد خون آنے کی صورت میں درمیانی ایّام میں نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ تقدیر 0