تقدیر

تقدیر میں لکھی ہوئی کون سی چیزیں بدلی جا سکتی ہیں اور کون سی نہیں؟

فتوی نمبر :
9258
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / تقدیر

تقدیر میں لکھی ہوئی کون سی چیزیں بدلی جا سکتی ہیں اور کون سی نہیں؟

۱۔ محترم مفتی صاحب! تقدیر میں کونسی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بدلی نہیں جا سکتیں، سوائے دعا کے اور کونسی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو ہماری ہاتھ میں ہوتی ہیں؟
۲۔ میں زیادہ ترپینٹ پہنتا ہوں کیا نماز کے وقت میں پینٹ کے پانچے ٹخنوں سے اوپر الٹے موڑ کرنماز پڑھ سکتا ہوں، یہ عمل کیسا ہے اور کیا ٹخنوں سے اوپر پینٹ کیے بغیر نماز ہو جاتی ہے اور بہتر طریقہ کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ جو امور تقدیر اوراندازہ خداوندی میں کسی چیز کے ساتھ معلّق ہوں اس میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے جیسے رزق وغیرہ اور جو معلق نہیں، بلکہ طے شدہ اور محض علمِ خداوندی میں ہوتے ہیں اُن میں تبدیلی نہیں ہوتی جیسے سعید اور شقی ہونا وغیرہ۔
۲۔ مردوں کے لیے ٹخنوں کو کھلے رکھنا نماز اور غیر نماز دونوں میں ضروری ہے، اس لیے ٹخنے کھلے رکھنے کا اہتمام چاہیے، اگرچہ لٹکے رہنے کی صورت میں بھی نمازگراہت کے ساتھ درست ہو جائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی فتح الباري لابن حجر: أن النزاع لفظي وأن الذي سبق في علم الله لا يتغير ولا يتبدل وأن الذي يجوز عليه التغيير والتبديل ما يبدو للناس من عمل العامل ولا يبعد أن يتعلق ذلك بما في علم الحفظة والموكلين بالآدمي فيقع فيه المحو والإثبات كالزيادة في العمر والنقص وأما ما في علم الله فلا محو فيه ولا إثبات والعلم عند الله اه(11/ 488)
وفی مرقاة المفاتيح: الإيمان بالقدر فرض لازم، وهو أن يعتقد أن الله تعالى خالق أعمال العباد خيرها، وشرها، وكتبها في اللوح المحفوظ قبل أن خلقهم، والكل بقضائه وقدره، وإرادته، ومشيئته، غير أنه يرضى الإيمان والطاعة، ووعد عليهما الثواب، ولا يرضى الكفر والمعصية وأوعد عليهما العقاب. (إلی قوله)وفي كلامه خفاء إذ المعلق، والمبرم كل منهما مثبت في اللوح غير قابل للمحو، نعم المعلق في الحقيقة مبرم بالنسبة إلى علمه تعالى اه (1/ 147،148)
وفی صحیح البخاری: عن أبی هریرةؓ عن النبی صلی اللہ وعلیه وسلم قال ما اسفل من الکعبین من الازار فی النار اھ (۲/۸۶۱)
وفی الدر المختار: (و) کره (کفه) ولو لتراب کمشمرکم اوذیل اھ
وفی الرد المحتار: تحته لو شمرهما خارج الصلٰوة ثم شرع فیه کذلك، اما لو شمر وهوفیهاتفسد لانه عمل کثیر اھ (۱/۶۴۰)
وفی الهدایة: والا یکف ثوبه لأنه تجبر ولا یسدل ثوبه لأنه علیه السلام نہی عن السدل اھ (۱/۱۴۱) والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راشدمحمد سبيل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 9258کی تصدیق کریں
0     1124
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی اور رزق کا فیصلہ جب ازل میں ہوچکا تو نماز، دعا اور شکر سے اس میں تبدیلی کیسے ممکن ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   تقدیر 0
  • کیا سب کچھ تقدیر میں لکھا جا چکا ہے

    یونیکوڈ   اسکین   تقدیر 0
  • نورانی قاعدہ اور نماز کی کتاب کو ایامِ حیض میں چھوُنا

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • انسانوں کی تقدیر کا فیصلہ ’’شبِ قدر‘‘ کو ہوتا ہے یا شبِ برأت کو؟

    یونیکوڈ   تقدیر 1
  • اگر گناہ اللہ کی مرضی سے ہوتے ہیں تو ان پر سزا کیوں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • خواب کی حقیقت-خواب سے باہر کی دنیا اور دیکھے ہوۓخواب کا تعلق-تقدیر

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • جب سب کچھ اللہ حکم سے ہوتا ہے تو اعمال پر جزا وسزا کیوں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • تقدیر میں لکھی ہوئی کون سی چیزیں بدلی جا سکتی ہیں اور کون سی نہیں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • اللہ شروع سے کیسے ہیں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • انسان اپنے اعمال میں کتنا خود مختار ہے؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • جب ہر کام اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے تو گناہوں پر سزائیں کیوں دی جاتی ہیں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • حیض کےایّامِ عادت سے ایک دن پہلے اور بعد خون آنے کی صورت میں درمیانی ایّام میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • دعا، صدقہ، خیرات، عبادات اور محنت سے تقدیر بدل سکتی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • تقدیر کے متعلق سوال

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • کیا تقدیر کے لکھے ہونےسے کوئی شخص مجبور ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • اللہ تعالی کی ذات عالی کے بارے میں کلام کرنا

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • ’’دنیا مقدر میں ہے اور دین مقدر میں نہیں ہے‘‘جملہ کہناکیساہے؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • معمولات مکمل ہونے کے باوجود گناہ میں مبتلا ہونا

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • صحت کی وجہ سے عمر میں اضافہ اور تقدیر کی حیثیت

    یونیکوڈ   تقدیر 0
Related Topics متعلقه موضوعات