تقدیر

اگر گناہ اللہ کی مرضی سے ہوتے ہیں تو ان پر سزا کیوں؟

فتوی نمبر :
45403
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / تقدیر

اگر گناہ اللہ کی مرضی سے ہوتے ہیں تو ان پر سزا کیوں؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام کہ کائناتت کی کوئی چیز بھی اللہ کی قدرت او رمرضی کے بغیر کچھ نہیں کرسکتی ,تو گنہگاروں کے گناہ بھی اللہ کی قدرت اور مرضی سے ہوئے جیساکہ قرآن میں ہے کہ اللہ اگر چاہتاتو کوئی بھی کفر نہ کرتا یا اگر اللہ چاہتا تو سب مسلمان ہوتے تو پھر ان گناہوں پر عذاب کیوں ہوگا؟ اسی طرح اللہ جسے چاہے گمراہ کرتاہے اور جسے چاہے دل پر مہر لگادیتاہے اور جسے چاہے راہ سے بھٹکادیتاہے تو ا س میں گنہگاروں کا کیا قصور کہ انہیں تو اللہ نے گمراہ کیا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو مجبور ِمحض پیدا نہیں فرمایا، بلکہ نیکی اور بدی کے کرنے اور نہ کرنے کا اختیار بھی عطا فرمایاہے، چنانچہ اسی اختیار کو استعمال کرتے ہوئے نیکی کا کوئی کام کرے تو عند اللہ ماجور ہوگا اور اگر اسی اختیار کو استعمال کرتے ہوئے بدی کا کوئی کام کرے گا تو عند اللہ ماخوذ ہوگا، اس لئے انسان اگرچہ اللہ تعالیٰ کی مرضی اور قدرت کے مطابق ہی کوئی کام کرتاہے، لیکن ساتھ ساتھ اس کا اپنا ارادہ واختیار بھی شامل ہوتاہے، اور اسی اختیار اور ارادہ کے صحیح اور غلط استعمال پر انسان جزاء اور سزا کا مستحق بنتاہے۔ جبکہ تقدیر کے بارے میں بہت زیادہ غور خوض کرنے سے احادیثِ مبارکہ میں منع کیا گیاہے، اس لئےاس بارے میں زیادہ سوچنے اور اپنی قیمتی وقت ضائع کرنے کی بجائے اعمالِ صالحہ اور آخرت کی تیاری کی فکر کرنی چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التفسیر روح المعانی للآلوسی: فالعباد منساقون الی ان یفعلوا ما یصدر عنهم باختیارهم لا بالاکراه والجبر. اھ (۱/ ۱۳۳)-
وفی شرح الفقه الاکبر للملا علی القاری: واذا عرفت ذلك فللعباد افعال اختیاریة یثابون علیها ویعاقبون علیها ان کانت معصیة لا کما زعمت الجبریة ان لا فعل للعبد اصلا کسبا ولا خلقا. اھ (ص: ۴۲)-
وفی تکملة فتح الملهم: والحاصل ان العبد لیس خالقا لافعاله وانما هو کاسب لها باختیار اھ (۵/ ۴۶۸)-
وفی شرح العقائد للنسفی: وللعباد افعال اختیاریة یثابون علیها ویعاقبون علیها ان کانت معصیة لا کما زعمت الجبریة انه لا فعل للعبد اصلا. اھ (ص: ۱۸) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 45403کی تصدیق کریں
0     1168
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی اور رزق کا فیصلہ جب ازل میں ہوچکا تو نماز، دعا اور شکر سے اس میں تبدیلی کیسے ممکن ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   تقدیر 0
  • کیا سب کچھ تقدیر میں لکھا جا چکا ہے

    یونیکوڈ   اسکین   تقدیر 0
  • نورانی قاعدہ اور نماز کی کتاب کو ایامِ حیض میں چھوُنا

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • انسانوں کی تقدیر کا فیصلہ ’’شبِ قدر‘‘ کو ہوتا ہے یا شبِ برأت کو؟

    یونیکوڈ   تقدیر 1
  • اگر گناہ اللہ کی مرضی سے ہوتے ہیں تو ان پر سزا کیوں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • خواب کی حقیقت-خواب سے باہر کی دنیا اور دیکھے ہوۓخواب کا تعلق-تقدیر

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • جب سب کچھ اللہ حکم سے ہوتا ہے تو اعمال پر جزا وسزا کیوں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • تقدیر میں لکھی ہوئی کون سی چیزیں بدلی جا سکتی ہیں اور کون سی نہیں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • اللہ شروع سے کیسے ہیں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • انسان اپنے اعمال میں کتنا خود مختار ہے؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • جب ہر کام اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے تو گناہوں پر سزائیں کیوں دی جاتی ہیں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • حیض کےایّامِ عادت سے ایک دن پہلے اور بعد خون آنے کی صورت میں درمیانی ایّام میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • دعا، صدقہ، خیرات، عبادات اور محنت سے تقدیر بدل سکتی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • تقدیر کے متعلق سوال

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • کیا تقدیر کے لکھے ہونےسے کوئی شخص مجبور ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • اللہ تعالی کی ذات عالی کے بارے میں کلام کرنا

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • ’’دنیا مقدر میں ہے اور دین مقدر میں نہیں ہے‘‘جملہ کہناکیساہے؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • معمولات مکمل ہونے کے باوجود گناہ میں مبتلا ہونا

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • صحت کی وجہ سے عمر میں اضافہ اور تقدیر کی حیثیت

    یونیکوڈ   تقدیر 0
Related Topics متعلقه موضوعات