تقدیر

شادی اور رزق کا فیصلہ جب ازل میں ہوچکا تو نماز، دعا اور شکر سے اس میں تبدیلی کیسے ممکن ہے؟

فتوی نمبر :
11358
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / تقدیر

شادی اور رزق کا فیصلہ جب ازل میں ہوچکا تو نماز، دعا اور شکر سے اس میں تبدیلی کیسے ممکن ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماء ِکرام و مفتیانِ عظام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ:
۱۔ لوگ کہتے ہیں کہ شادی اور رزق کا فیصلہ تو ماں کے پیٹ میں ہو جاتا ہے پھر بھی کہا جاتا ہے کہ نماز دعا اور شکر سے رزق بڑھ جاتا ہے، اگر یہ لوحِ محفوظ میں لکھ دیا گیا تو پھر دعا اس کو بدل کیسے سکتی ہے؟
۲۔ شادی کے سلسلے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہم پسند کی شادی کے لیے دعا مانگ سکتے ہیں؟ یعنی کسی نامحرم کے لیے کہ وہ اللہ کی برکت سے نکاح میں آجائے اور شادی سب کی رضامندی سے ہو جائے۔
اور یہ بھی اگر پسند کی شادی نہ ہو اور بندہ پھر شادی سے انکار کر دے کہ وہ کبھی کسی اور سے نہیں کرےگا تو کیا یہ جائز ہے، کیونکہ کہا جاتا ہے کہ شادی سنت ہے فرض نہیں اور سنت کو اپنانا بہترین عمل ہے، مگر عمل نہ کرنا گناہ نہیں ہے، جبکہ وہ سنتِ مؤکدہ نہ ہو؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس میں تو کوئی شک نہیں کہ یہ امور اللہ تعالیٰ نے پہلے سے مقرر فرما دیئے ہیں،مگر یہ پوشیدہ اور مخفی ہیں اور تقدیر کے کئی فیصلے بندوں کے افعال پر معلق ہوتے ہیں ،ممکن ہے یہ بھی ہماری دعاؤں پر معلق ہوں اور یہ دعائیں اور نیک اعمال اللہ تعالیٰ کی طرف سے اچھے فیصلوں کے صادر ہونے کا سبب بن جائیں، جبکہ فیصلے لکھنے والے اللہ ہیں اور وہی انہیں بدلنے پر بھی قادر ہیں، اس لیے دعائیں اور نیک اعمال کرتے رہنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ کے فیصلوں پر راضی رہنا چاہیے، جبکہ پسند کی شادی کے لیے دعا کر سکتے ہیں، مگر اپنی پسند کو اپنے فیصلے کا درجہ دے کر پسند کی جگہ شادی نہ ہونے کی صورت میں شادی سے ہی انکار اور لاتعلق ہو جانا اور شادی کو ہر حال میں سنت سمجھنا درست نہیں، بلکہ بعض حالات میں فرض و واجب کا درجہ بھی اختیار کر لیتی ہے اور اس سے انکار کئی گناہوں کا سبب بھی بن سکتا ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ کے فیصلوں پر راضی رہتے ہوئے جس جگہ شادی ہو جائے اس کو اپنے لیے بہتر سمجھ کر منظور کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مرقاة المفاتيح: الإيمان بالقدر فرض لازم، وهو أن يعتقد أن الله تعالى خالق أعمال العباد خيرها، وشرها، وكتبها في اللوح المحفوظ قبل أن خلقهم، والكل بقضائه وقدره، وإرادته، ومشيئته، غير أنه يرضى الإيمان والطاعة، ووعد عليهما الثواب، ولا يرضى الكفر والمعصية وأوعد عليهما العقاب. (إلی قوله)وفي كلامه خفاء إذ المعلق، والمبرم كل منهما مثبت في اللوح غير قابل للمحو، نعم المعلق في الحقيقة مبرم بالنسبة إلى علمه تعالى اه (1/ 147،148)
و فی سنن الترمذي: عن سلمان قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: لا يرد القضاء إلا الدعاء، ولا يزيد في العمر إلا البر اه (4/ 16)
وفی الترغيب والترهيب: عن أبي نجيحٍ؛ أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: "مَنْ كانَ موسِراً لأَنْ يَنْكِحَ ثمَّ لَمْ يَنْكِحْ؛ فلَيْسَ مِنِّي". رواه الطبراني بإسناد حسن اه (2/ 7)
وفی الفقه الأكبر: خلق الله تَعَالَى الْأَشْيَاء لَا من شَيْء وَكَانَ الله تَعَالَى عَالما فِي الْأَزَل بالأشياء قبل كَونهَا وَهُوَ الَّذِي قدر الْأَشْيَاء وقضاها وَلَا يكون فِي الدُّنْيَا وَلَا فِي الْآخِرَة شَيْء الا بمشيئته وَعلمه وقضائه وَقدره وَكتبه فِي اللَّوْح الْمَحْفُوظ وَلَكِن كتبه بِالْوَصْفِ لَا بالحكم وَالْقَضَاء وَالْقدر والمشيئة صِفَاته فِي الْأَزَل اھ(ص: 29) والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عطاء الرحمن حنیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11358کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی اور رزق کا فیصلہ جب ازل میں ہوچکا تو نماز، دعا اور شکر سے اس میں تبدیلی کیسے ممکن ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   تقدیر 0
  • کیا سب کچھ تقدیر میں لکھا جا چکا ہے

    یونیکوڈ   اسکین   تقدیر 0
  • نورانی قاعدہ اور نماز کی کتاب کو ایامِ حیض میں چھوُنا

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • انسانوں کی تقدیر کا فیصلہ ’’شبِ قدر‘‘ کو ہوتا ہے یا شبِ برأت کو؟

    یونیکوڈ   تقدیر 1
  • اگر گناہ اللہ کی مرضی سے ہوتے ہیں تو ان پر سزا کیوں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • خواب کی حقیقت-خواب سے باہر کی دنیا اور دیکھے ہوۓخواب کا تعلق-تقدیر

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • جب سب کچھ اللہ حکم سے ہوتا ہے تو اعمال پر جزا وسزا کیوں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • تقدیر میں لکھی ہوئی کون سی چیزیں بدلی جا سکتی ہیں اور کون سی نہیں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • اللہ شروع سے کیسے ہیں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • انسان اپنے اعمال میں کتنا خود مختار ہے؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • جب ہر کام اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے تو گناہوں پر سزائیں کیوں دی جاتی ہیں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • حیض کےایّامِ عادت سے ایک دن پہلے اور بعد خون آنے کی صورت میں درمیانی ایّام میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • دعا، صدقہ، خیرات، عبادات اور محنت سے تقدیر بدل سکتی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • تقدیر کے متعلق سوال

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • کیا تقدیر کے لکھے ہونےسے کوئی شخص مجبور ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • اللہ تعالی کی ذات عالی کے بارے میں کلام کرنا

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • ’’دنیا مقدر میں ہے اور دین مقدر میں نہیں ہے‘‘جملہ کہناکیساہے؟

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • معمولات مکمل ہونے کے باوجود گناہ میں مبتلا ہونا

    یونیکوڈ   تقدیر 0
  • صحت کی وجہ سے عمر میں اضافہ اور تقدیر کی حیثیت

    یونیکوڈ   تقدیر 0
Related Topics متعلقه موضوعات