محترم جناب مفتی صاحب،السلام علیکم!
کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ انسان کے بارے میں پہلے سے سب کچھ لکھا گیا ہے تو ایک انسان اگر خود کشی کرتا ہے تو وہ بھی قسمت میں لکھا ہے تو اللہ تعالی اس کی سزا کیوں دے گا ؟ نعوذ باللہ یہ تو ناانصافی ہوگی کیونکہ یہ بھی تو قسمت میں لکھا تھا،براہ کرم دلیل کے ساتھ جواب سے مطلع فرمائیں۔
واضح ہو کہ تقدیر اللہ تعالی کے علم اور اندازے کا نام ہے،چونکہ اللہ رب العزت کا علم اور اندازہ کامل اور یقیناًصحیح ہے،اس لئے پیدائش سے قبل ہی یہ تمام تحریر فرمادیا کہ یہ شخص پیدا ہونے کے بعد اپنے اختیار سے یہ اعمال کرے گا جبکہ لکھنے سے کوئی شخص مجبور نہیں ہوتا،چنانچہ وہ اپنے اختیار سے ایسا ہی کرتا ہے اور جنت یا جہنم کا مستحق قرار پاتا ہے اور اس معاملہ میں بحث سے منع کیا گیا ہے۔
حیض کےایّامِ عادت سے ایک دن پہلے اور بعد خون آنے کی صورت میں درمیانی ایّام میں نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ تقدیر 0