السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ کیا درود شریف بغیر وضوکے پڑھ سکتے ہیں،اگر شوز پہنے ہوئے ہیں اور سفر میں ہیں یا پھر چلتے پھرتے کوئی مسنون دعاؤں کا ورد کر سکتے ہیں جبکہ وضو نہ ہو؟
ذکر و تسبیح،دعا و درود شریف پڑھنے کے لیے باوضو ہونا ضروری نہیں،اس لیے بغیر وضو چلتے پھرتے بھی مذکور اعمال کرنا جائز و درست ہے۔
کما فی الدر : (و لا باس) لحائض و جنب (بقراءہ ادعیہ و مسھا و حملھا و ذکر اللہ تعالی و تسبیح) (1/293)