شیئرز کا کاروبار

کسی کمپنی کے شیئرزخریدنے کاحکم

فتوی نمبر :
10424
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

کسی کمپنی کے شیئرزخریدنے کاحکم

اگر ایک کمپنی جس کے نقد سرمایہ کا تناسب دس فیصد کے برابر ہے ،اور قرض نوے فیصد ہے، کیا میں اس کمپنی کے شیئرز کو خرید سکتا ہوں ؟ اگر نہیں تو پھر زیادہ سے زیادہ قرضہ کا تناسب کتنا ہے جو خریدنے کے اجازت ہو ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرض کی خریداری تو کمی بیشی کے ساتھ جائز نہیں، چاہے کسی بھی تناسب کا ہو، جبکہ کسی کمپنی کے شیئرز خریدنا درجِ ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے :
۱: جس کمپنی کے شیئرز خریدے جارہے ہوں وہ کمپنی کسی حرام کا روبار میں ملوث نہ ہو ۔
۲: اس کمپنی کے تمام اثاثے اور املاک سیال اثاثوں یعنی نقد رقم کی شکل میں نہ ہو، بلکہ کمپنی نے کچھ فکس اثاثے حاصل کرلیے ہوں مثلا بلڈنگ بنائی ہو یا زمین خریدی ہو۔
۳: اگر کمپنی کا بنیادی کاروبار تو حلال ہو لیکن کمپنی سودی لین دین کرتی ہو۔ تو اس صورت میں اس کی سالانہ میٹنگ میں سودی لین دین کے خلاف آواز اٹھانا بھی لازم ہے۔
۴: یہ چوتھی شرط جو حقیقت میں تیسری شرط کا جزء ہے وہ یہ کہ جب سالانہ منافع تقسیم ہوں تو اس وقت شیئرز ہولڈر انکم اسٹیٹمنٹ کے ذریعے معلوم کرے، تو آمدنی کا جتنا فیصد حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہو اس کو بغیر نیت ثواب کے صدقہ کر دے ۔
لہذا مذکورہ بالا تمام شرائط کی پابندی کے ساتھ اگر شیئرز وغیرہ کا کاروبار کیا جائے تو اس سے حاصل شدہ نفع بھی حلال ہوگا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
رحمت اللہ دولت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10424کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 3
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • ٹریٹ کمپنی کے شئیرزکی خریداری جائز ہے؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرزخریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • ٹائنز کمپنی کا طریقہ کار اور اس میں کام کرنا اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • حلال مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کاروبار اور کاروباری شخص کا تعارف کرانے والے کو بعد میں نقصان کا ذمہ دار ٹھہرانا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • سٹاک مارکیٹ کی شیئرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات