شیئرز کا کاروبار

کسی کی جائداد پر دوسرے شخص نے غاصبانہ قبضہ کیا ہو تو اسے صبر کرنا چاہیے یا قانونی کاروائی عمل میں لانی چاہیے؟

فتوی نمبر :
101036
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

کسی کی جائداد پر دوسرے شخص نے غاصبانہ قبضہ کیا ہو تو اسے صبر کرنا چاہیے یا قانونی کاروائی عمل میں لانی چاہیے؟

: شیئرز حلال ہیں یا حرام ؟ اگر نفع متعین نہ ہو تو پھر حلال ہونا چاہیے ، بشرطیکہ کاروبار حلال ہو۔
۲: روزانہ کی تجارت اس میں شیئر ز بھی ہو سکتے ہیں، غیر ملکی کرنسی بھی ہو سکتی ہے۔ کیا حلال ہے ؟
۳:جائیداد: - ہمارے ایک رشتہ دار نے جعلی کاغذات بنا کر ہماری جائداد پر قبضہ کر لیا ہے ( جس کی قیمت ابھی کافی زیادہ ہے ) اب پچیس (25) سال ہو گئے ہیں، میں جانتا ہوں کہ اللہ نے میرے لیے اچھا صلہ رکھا ہوا ہے اس لئے میں نے وہ جائداد نہیں لی ، بلکہ میرا نفس اُس جا ئداد کے بارے میں یاد دلاتا رہتا ہے، کیا کرنا چاہیے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

: شیئرز کی خرید و فروخت خواہ اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ سے ہو یا کسی دوسری کمپنی اور بنک کے ذریعہ اگر درج ذیل شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے کی جائے تو اس صورت میں یہ بلا شبہ جائز اور اس سے حاصل ہونے والا نفع بھی جائز اور حلال ہے وہ شرائط یہ ہیں ۔
جس کمپنی کے شیئرز خریدے جا رہے ہیں ،اس کا اصل کاروبار جلال ہو، کچھ فکسڈ اثاثے بھی وجود میں آچکے ہوں یعنی صرف نقد کی شکل میں فیس ویلیو کے برابر رقم کے ساتھ ہی خرید و فروخت جائز ہوگی، ماہانہ یا سالانہ نفع کی کوئی خاص رقم یقینی طور پر مقرر نہ ہو ،بلکہ آمدنی سے فیصد کے حساب سے نفع مقرر کیا گیا ہو ۔ نفع اور نقصان دونوں میں شراکت ہو ، اگر کمپنی سودی لین دین کرتی ہے تو اس کی سالانہ میٹنگ (AGM) میں سود کے خلاف آواز اٹھائی جائے ۔ جب منافع تقسیم ہو تو دیکھ لیا جائے کہ نفع کا جتنا حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہو اس کو بلانیت ثواب فقراء و مساکین پر صدقہ کر دے۔
۲: اپنے روزانہ کے کاروبار سے متعلق پوری وضاحت کر کے حکم شرعی معلوم کیا جائے۔
۳: جب یہ جائیداد واقعۃً سائل کی ملکیت اور موروثی ہے تو اس کے حصول کے لیے تگ و دو شرعا و قانوناً منع نہیں ۔ اس لئے سائل کو چاہیے کہ علاقائی طور پر پنچائیت کے ذریعہ مذکور قابض کا قبضہ چھڑا کر جتنے لوگوں کا اس زمین سے حق متعلق ہے انہیں دینے کی پوری کوشش کرے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 101036کی تصدیق کریں
0     63
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 2
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 3
  • شیئرز (حصص)کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بینکوں سے سودی قرضے لینے والی کمپنیوں کے شئیرز خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • ٹریٹ کمپنی کے شئیرزکی خریداری جائز ہے؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کی کیا شرائط ہیں ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرزخریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ سے شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • ٹائنز کمپنی کا طریقہ کار اور اس میں کام کرنا اور اس کی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کمرشل یا اسلامی بینک کے شیئرز کی خرید و فروخت کا شرعی حکم کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت سے حاصل ہونے والے منافع کا شرعی حکم کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
Related Topics متعلقه موضوعات