السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
معذور (شرعی معذور) ہونے کا معیار کیا ہے؟میں یہ اس لیے جاننا چاہتی ہوں ،کیونکہ میں ایک ایسے مرض میں مبتلا ہوں جس میں مجھے مسلسل مقعد (ریکٹم) سے رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے، اب ہر نماز کے بعد جب میں چیک کرتی ہوں تو ٹشو پیپر پر ہمیشہ کچھ نہ کچھ رطوبت لگی ہوتی ہے، کیا میں شرعی معذور ہوں یا نہیں؟
میں نے اس حکم کے بارے میں سن رکھا ہے کہ جس وقت میں آپ اس اخراج کو دیکھتے ہیں، آپ یہی فرض کریں کہ وہ اسی وقت خارج ہوا ہے، بشرطیکہ نماز کے دوران آپ کو اس کے نکلنے کا احساس نہ ہوا ہو ،لیکن نماز کے بعد چیک کرنے پر وہ آپ کو نظر آئے ۔
جو صورت سائلہ نے بیان کی ہے ، اگر اس بیماری کے دوران سائلہ کواب تک کسی بھی نماز کے پورے وقت میں عذر کے تسلسل کی وجہ سے اتنا وقت بھی نہ ملا ہو کہ جس میں وہ کامل طہارت کے فورا بعد صرف وقتیہ فرض نماز ادا کرسکے تو اس صورت میں شرعاً وہ معذور ہے ، چنانچہ سائلہ ہر فرض نماز کاوقت داخل ہونے پر نیا وضو کرلیا کرے اور اس وضو سے دوران وقت جتنی نمازیں پڑھنا چاہے خواہ فرض ہو یا نفل ،پڑھ سکتی ہے ، اس دورانیہ میں مذکور عذر کے بار بار پائے جانے کی وجہ سے وضو نہیں ٹوٹے گا ، البتہ اس کے علاوہ کوئی اور ناقض وضو پایا گیا تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا ، نیز وقت نکلنے پر بھی وضو ٹوٹ جائے گا ، البتہ اگر کسی ایک نماز کے پورے وقت میں مذکور عذر بالکل بھی نہ پایا جائے تو سائلہ شرعاً معذور نہیں رہے گی، اس مسئلہ کو اچھی طرح سمجھ کر اس کے موافق عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔(40611 تبویب نمبر )
كمافي الدرالمختار : (وصاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (أو استطلاق بطن أو انفلات ريح أو استحاضة) أو بعينه رمد أو عمش أو غرب، وكذا كل ما يخرج بوجع ولو من أذن وثدي وسرة (إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة) بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ ويصلي فيه خاليا عن الحدث (ولو حكما)(كتاب الطهارة ، باب الحيض ، ج : 1 ، ص : 305 ، ط : ایچ ایم سعيد )
وفي البدائع : (وأما) أصحاب الأعذار كالمستحاضة، وصاحب الجرح السائل، والمبطون ومن به سلس البول، ومن به رعاف دائم أو ريح، ونحو ذلك ممن لا يمضي عليه وقت صلاة إلا، ويوجد ما ابتلي به من الحدث فيه فخروج النجس من هؤلاء لا يكون حدثا في الحال ما دام وقت الصلاة قائما، (كتاب الطهارة ، فصل في بيان نواقض الوضوء ، ج : 1 ، ص : 27-28 ، ط : ایچ ایم سعيد)
وفي الاشباه : قاعدة: الأصل إضافة الحادث إلى أقرب أوقاته منها ما قدمناه فيما لو رأى في ثوبه نجاسة وقد صلى فيه ولا يدري متى أصابته يعيدها من آخر حدث أحدثه، (ص : 55 ، ط : دار الكتب العلمية، بيروت)
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0لیکوریا کی مریض عورت کی رطوبت نیز خیالاتِ فاسدہ سے نکلنے والی رطوبت کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1