خواتین کے مخصوص مسائل

نفاس کے بعد آنے والے خون کا حکم

فتوی نمبر :
99789
| تاریخ :
2026-09-26
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

نفاس کے بعد آنے والے خون کا حکم

السلام علیکم !مفتی صاحب عرض یہ کرنا ہے کہ ایک خاتون ہے جس کے ہاں دو ماہ پہلے ایک بچے کی ولادت ہوئی ہے اب اس کو خون کے معمولی معمولی داغ لگ رہے ہیں تو اب اس کے لیے پاکی کا کیا حکم ہے؟ جبکہ پہلے وہ 40 دن پورے ہونے پر پاکی کا غسل کر چکی ہے اور اب نماز وغیرہ اعمال کر رہی ہے ،تو جب دو ماہ بعد خون کے داغ لگ رہے ہیں تو اس بارے میں کیا حکم ہوگا؟آیا یہ ماہواری ہے یا نہیں ؟
براہ کرم تفصیل سے رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت شرعاً چالیس دن مقرر ہے ، اس کے بعد آنے والا خون نفاس شمار نہ ہوگا۔لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مذکورعورت کو نفاس کا خون بند ہونے کے دو ماہ بعد نظر آنے والے خون کے دھبے حیض شمار ہوں گے ،چنانچہ ان دنوں میں وہ نماز روزہ چھوڑ دے گی ،اور دس دن تک خون رکنے کا انتظار کرے گی ،اگر دس دن کے اندر خون آنا بند ہو جائے تو غسل کر کے معمول کے مطابق نماز روزہ ادا کرے،ورنہ دس دن کے بعد بھی اگر خون جاری رہے تو عادت کے ایام سے زائد آنے والا خون استحاضہ شمار ہوگا،چنانچہ اس صورت میں ہر نماز کے وقت تازہ وضو کر کے نماز ادا کرنے کا اہتمام کرے گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: أقل النفاس ما يوجد ولو ساعة وعليه الفتوى وأكثره أربعون. كذا في السراجية. وإن زاد الدم على الأربعين فالأربعون في المبتدأة والمعروفة في المعتادة نفاس هكذا في المحيط. (کتاب الطھارۃ، الباب السادس في الدماء المختصة بالنساء وفيه أربعة فصول، الفصل الثاني في النفاس، ج:1، ص:37، ط:مکتبۃ الماجدیۃ)
وفی بدائع الصنائع: (وأما) أكثر النفاس فأربعون يوما عند أصحابنا ---الی قولہ: (ولنا) ما روي عن عائشة، وأم سلمة، وابن عباس، وأبي هريرة - رضي الله تعالى عنهم - عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال «أكثر النفاس أربعون يوما»۔وأما الاستحاضة فهي ما انتقص عن أقل الحيض، وما زاد على أكثر الحيض والنفاس۔(کتاب الطھارۃ،فصل النفاس واحکامہ،ج:1،ص:41،ط: ایچ-ایم-سعیدکمپنی)
وفی الدر المختار: (ودم استحاضة) حكمه (كرعاف دائم) وقتا كاملا (لا يمنع صوما وصلاة) ولو نفلا (وجماعا) لحديث «توضئي وصلي وإن قطر الدم على الحصير» .(کتاب الطھارۃ،باب الحیض،ج:1،ص:298،ط:ایچ-ایم-سعیدکمپنی)
وفی الھدایۃ: وأقل النفاس لا حد له" لأن تقدم الولد علم الخروج من الرحم فأغنى عن امتداد جعل علما عليه كما في الحيض "وأكثره أربعون يوما والزائد عليه استحاضة" لحديث أم سلمة رضي الله عنها أن النبي عليه الصلاة والسلام وقت للنفساء أربعين يوما وهو حجة على الشافعي رحمه الله في اعتبار الستين "فإن جاوز الدم الأربعين وقد كانت ولدت قبل ذلك ولها عادة في النفاس ردت إلى أيام عادتها" لما بينا في الحيض "وإن لم تكن لها عادة فابتداء نفاسها أربعون يوما" لأنه أمكن جعله نفاسا۔(کتاب الطھارات،باب: الحيض والاستحاضة،فصل:فی النفاس،ج:1،ص:67،ط:مکتبۃاللدھیانوی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاکر اللہ نیاز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99789کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی مریض عورت کی رطوبت نیز خیالاتِ فاسدہ سے نکلنے والی رطوبت کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات