ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ نفاس کی مدت تو چالیس دن ہے، اگر ایک عورت کا خون آنا اس سے پہلے بند ہوجائے تو کیا وہ غسل کر کے نماز وغیرہ پڑھ سکتی ہے ؟اور اگر اس نے اسطرح کردیا تو پھر وہ کونسا خون شمار ہوگا؟ ولادت پہلی بار ہوئی ہے خون چالیس دن سے پہلے بند ہوگیا ہے، پھر دوبارہ نہیں آیا چالیس دن تک ؟
واضح ہو کہ نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے،جبکہ کم سے کم مدت کی کوئی حد نہیں، چنانچہ اگر ولادت کے تھوڑی ہی دیر بعد خون آنا بند ہوجائے تو عورت پر غسل کر کے نماز و روزے کی ادائیگی فرض ہو جاتی ہے،لہٰذا صورت مسئولہ میں چالیس دن سے پہلے جس وقت سے خون آنا بند ہوگیا تھا،اس وقت سے عورت پاک شمار ہوگی۔اور اگر خون بند ہونے کے بعد اس کی نمازیں چھوٹ گئی ہوں تو اس کی قضاء بھی لازم ہوگی۔
لما في الفتاوى الهندية:
«أقل النفاس ما يوجد ولو ساعة وعليه الفتوى وأكثره أربعون. كذا في السراجية.(1/ 37)
ولما في البناية شرح الهداية:
«وذكر شيخ الإسلام في "مبسوطه " اتفق أصحابنا أن أقل مدة النفاس ما يوجد، فإنها كما ولدت إذا رأت الدم ساعة ثم انقطع عنها الدم فإنها تصوم وتصلي فكان ما رأت نفاساً لا خلاف في هذا بين أصحابنا،» (1/ 691)
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0لیکوریا کی مریض عورت کی رطوبت نیز خیالاتِ فاسدہ سے نکلنے والی رطوبت کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1