کفر و موجب کفر

شریعت کا لفظ بولنے کے بجائےشری پر رکنے سے ایمان کا حکم

فتوی نمبر :
98652
| تاریخ :
2026-08-21
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

شریعت کا لفظ بولنے کے بجائےشری پر رکنے سے ایمان کا حکم

السلام علیکم، مفتی صاحب! میری شادی جون 2022 میں ہوئی۔ میری بیوی کی پھوپھی اپنے شوہر کے ساتھ میری شادی سے پہلے میرے سسر کے گھر میں رہ رہی تھیں۔ پھر میری شادی کے دو ماہ بعد میرے سسر نے اپنی بہن، یعنی میری بیوی کی پھوپھی کو الگ گھر میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ان کے لیے الگ گھر لیا اور میرے سالے کے نام کر دیا، جبکہ قبضہ اپنی بہن، یعنی میری بیوی کی پھوپھی، کو دے دیا۔
میری بیوی نے مجھے یہ ساری بات بتائی اور کہا کہ میری پھوپھی کے انتقال کے بعد یہ گھر میرے بھائی کو ملے گا۔ میں نے کہا کہ یہ آپ کے ابو کی ملکیت ہے، صرف آپ کے بھائی کے نام گھر کر دینے سے یہ آپ کے بھائی کا نہیں ہو جائے گا؛ آپ کے بھائی کو قبضہ بھی دینا ہوگا، تب یہ آپ کے بھائی کا ہوگا۔ وہ نہیں مانی اور بولی کہ جب میرے بھائی کے نام کر دیا ہے تو اصولاً میرے بھائی کا ہو گیا ہے۔پھر اگلی صبح میں فیس بک چلا رہا تھا تو مفتی طارق مسعود صاحب کی ایک مختصر ویڈیو سامنے آئی، جس میں وہ بھی یہی بتا رہے تھے کہ جائیداد نام کرنے سے ملکیت منتقل نہیں ہوتی، بلکہ ملکیت منتقل کرنے کے لیے قبضہ دینا ضروری ہے۔ پھر میں نے اپنی بیوی کو یہ ویڈیو سنائی تو وہ بولی: ’’آپ کو کیا کرنا ہے، چپ ہو جاؤ۔‘‘پھر مغرب کے بعد میں نے دوبارہ اس بحث کو چھیڑا تو وہ بولی مجھے چپ ہو جاؤ، مجھے اس موضوع پر بات نہیں کرنی۔‘‘ وہ غصے میں آ گئی تھی۔ جب میں اس موضوع پر بات کر ہی رہا تھا تو میں نے اس سے کہا: ’’میں آپ کو شریعت کا مسئلہ سمجھا رہا ہوں یا بتا رہا ہوں۔‘‘ وہ اس وقت غصے میں تھی اور غصے میں بولی: ’’بھاڑ میں جائے شریعت میں نے اسے چلا کے چپ کرا دیا۔پھر مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ اس نے شریعت کا پورا جملہ کہا تھا یا صرف ’’شری‘‘ کہہ کر رک گئی تھی۔ میں وہم میں مبتلا ہو گیا۔ پھر میں نے اس سے پوچھا کہ آپ نے ’’پوری شریعت‘‘ تو نہیں کہا تھا؟ وہ بولی: ’’نہیں، میں ’شری‘ پر رک گئی تھی۔‘‘
پھر میں نے بنوری ٹاؤن اور دارالعلوم میں فون کر کے یہ مسئلہ بتایا تو انہوں نے کہا کہ اگر اس نے پوری ’’شریعت‘‘ کہا ہوتا تو کفر لازم آتا۔ میں نے مفتی طارق مسعود صاحب سے بھی پوچھا تو انہوں نے بھی یہی کہا۔ لیکن میں چاہتا ہوں کہ تحریری صورت میں بھی ایک فتویٰ لے لوں، کیونکہ میرا ذہن بار بار اسی طرف جاتا ہے اور میں ڈپریشن میں جانے لگتا ہوں۔میں نے اپنی بیوی سے تجدیدِ ایمان اور تجدیدِ نکاح بھی نہیں کروائی، اور تجدیدِ ایمان و تجدیدِ نکاح کے بغیر ہم بستری بھی کی۔ میری ایک بیٹی بھی ہے، جو مارچ 2026 میں پیدا ہوئی۔ کیا میری بیوی پر کفر تو نہیں آیا ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل کے بار بار مباحثۃ سے زچ ہوکر سائل کہ بیوی نے فقط " بھاڑ میں جائے شری" کے الفاظ کہے ہوں ، شریعت کےلفظ کی مکمل ادائیگی سے پہلے ہی متوجہہ کرنے پر وہ رک گئ ہو ،جس کا وہ خود بھی اقرار کرتی ہو اور اس پر حلف کھانے کو بھی تیار ہو ، تو ایسی صورت میں فقط اس ادھورے جملہ سے کفر لازم نہیں آیا ، اور میاں بیوی کا بٖغیر تجدید ایمان و نکاح کیے ساتھ رہنا بھی درست ہے ، اس لیے سائل کو بلاوجہ شکوک و شبہات میں نہ پڑنا چاہیئے ، مگر آئندہ کے لیے اس طرح کے امور میں بحث و مباحثۃ کرنے سے اجتناب لازم ہے کہ بعد میں پچھتاوے کا سامنا ہو، اور نہ ہی اس طرح کے شکوک و شبہات پیدا ہوں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع: أما ركنها، فهو إجراء كلمة الكفر على اللسان بعد وجود الإيمان اھ (فصل فی بیان احکام المرتدین ج:7 ص: 134 ناشر: مطبعة شركة المطبوعات العلمية بمصر)
وفی الفتاوی الھندیۃ: من خطر بقلبه ما يوجب الكفر إن تكلم به، وهو كاره لذلك، فذلك محض الإيمان، وإذا عزم على الكفر، ولو بعد مائة سنة يكفر في الحال كذا في الخلاصة (الی قولہ)ما كان في كونه كفرا اختلاف فإن قائله يؤمر بتجديد النكاح وبالتوبة والرجوع عن ذلك بطريق الاحتياط، وما كان خطأ من الألفاظ، ولا يوجب الكفر، فقائله مؤمن على حاله، ولا يؤمر بتجديد النكاح والرجوع عن ذلك كذا في المحيط اھ (مطلب فی موجبات الکفر ج:2 ص: 283 ناشر:المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98652کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’اگر میں اسکور کی اس حد تک نہیں پہنچا تو میں کافر‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات