کفر و موجب کفر

وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

فتوی نمبر :
58820
| تاریخ :
2000-02-02
عبادات / نماز / کفر و موجب کفر

وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ وتر کے بعد نفل پڑھنا کیسا ہے؟ مجھے بتایا گیا ہے کہ اس کی اجازت ہے، حقیقتاً میں نے ایک حدیث پڑھی ہے کہ اگر تم جانتے ہو کہ تم تہجد کے لئے نہ اُٹھ سکو گے تو تم دو نفل وتر کے بعد پڑھ لو اﷲ تمہیں تہجد کا ثواب دے گا، میں نے یہ حدیث یوسف اصلاحی کی کتاب انسانی حقوق میں پڑھی ہے، دوسرے یہ کہ امریکہ میں مسلمانوں کا خیال ہے کہ وتر کے بعد فجر تک کوئی نماز نہیں ہے۔
کیا آپ قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا مسئلہ بتائیں گے؟ مَیں چند معتبر حنفی فقہ کی کتابیں لینا چاہتا ہوں یہ کتابیں عربی اور انگلش میں ہونی چاہئے یا اردو میں؟ جزاک اﷲ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں وتروں کے بعد (طلوع فجر سے پہلے) نفل پڑھنا جائز اور احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہے اور سائل نے یوسف اصلاحی کی کتاب میں جو حدیث پڑھی ہے وہ بھی ثابت ہے، فقہ حنفی کی درجِ ذیل کتابیں خرید کر آپ ان کا مطالعہ کرسکتے ہیں، تاہم کسی مسئلہ کے بارے میں فیصلہ کُن بات کرنے کیلئے باضابطہ کسی عالمِ دین سے رابطہ رکھنا ضروری ہے۔
فی صحیح مسلم: سألت عائشۃؓ عن صلوٰۃ رسول اﷲ ﷺ فقالت کان یُصلِّی ثلاث عشرۃ رکعۃ ثمّ یصلّی ثمان رکعۃ ثمّ یوتر ثمّ یُصلِّی رکعتین وہو جالسٌ فاذا اراد ان یرکع قام فرکع ثم یصلی رکعتین بین النداء والاقامۃ من صلوٰۃ الصبح۔ اھـ (ج۱، ص۲۵۴)-
فقہ حنفی کی چند کتابوں کے نام یہ ہیں: (بہشتی زیور، تعلیم الاسلام، البحر الرائق، الفتاویٰ الھندیہ، فتح القدیر، ہدایہ، رد المحتار المعروف بالشامی)۔ واﷲ تعالیٰ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58820کی تصدیق کریں
0     579
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بے اختیار نازیبا خیال آجانا موجب کفر ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات