کفر و موجب کفر

اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
37167
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

میرے شوہر نے اپنی ماں کی موت پر شدت غم میں فون پر مجھے کہا کہ ’’ اللہ کی قسم میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا اور میں نہیں مانتااب کسی چیز کو‘‘ کیو نکہ اللہ میری ماں کو لے گیا۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس سے اس کا ایمان ختم ہوگیا اور کیا اس سے اس کی بیوی کے ساتھ نکاح بھی ٹوٹ گیا؟، مہربانی کر کے رہنمائی فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس طور پر کہ سائلہ کے شوہر نے مذ کور الفاظ ’’اللہ کی قسم میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، اب میں نہیں مانتا کسی چیز کو‘‘ کہہ دیئے ہوں تو یہ ’’أنا بريء من الإسلام‘‘کے ہم معنی الفاظ ہیں، جسے اگر شوہر نے اپنے ہوش و حواس میں کہا ہو، تو اس کی وجہ سے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوچکا ہے، لہٰذا اس پر لازم ہے کہ تجدید ایمان اور تجدید نکاح کرے اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں بصدق دل توبہ و استغفار کرے اور آئندہ ایسے کلمات ادا کرنے سے بھی احتراز کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

في الفتاوی التاتارخانية: ٳذا وصف اللہ بما لا یلیق به،(إلی قوله) و ٲنکر وعدہ ووعیدہ یکفر اھـ (۵/۴۶۱)۔
وفي الفتاوی الھندية: رجل كفر بلسانه طائعا، وقلبه مطمئن بالإيمان يكون كافرا ولا يكون عند الله مؤمنا كذا في فتاوى قاضي خان اھـ (۲/۲۸۳)۔
وفیها ایضا: ومن یرضی بکفر نفسه فقد کفر اھـ (۲/۲۵۷)۔
وفیها ٲیضا: ولو قال: إن فعل كذا فهو يهودي، أو نصراني، أو مجوسي، أو بريء من الإسلام، أو كافر، أو يعبد من دون الله، أو يعبد الصليب، أو نحو ذلك مما يكون اعتقاده كفرا فهو يمين استحسانا كذا في البدائع.حتى لو فعل ذلك الفعل يلزمه الكفارة، وهل يصير كافرا اختلف المشايخ فيه قال: شمس الأئمة السرخسي - رحمه الله تعالى -: والمختار للفتوى أنه إن كان عنده أنه يكفر متى أتى بهذا الشرط، ومع هذا أتى يصير كافرا لرضاه بالكفر، وكفارته أن يقول: لا إله إلا الله محمد رسول الله، وإن كان عنده أنه إذا أتى بهذا الشرط لا يصير كافرا لا يكفر، وهذا إذا حلف بهذه الألفاظ على أمر في المستقبل أما إذا حلف بهذه الألفاظ على أمر في الماضي بأن قال: هو يهودي، أو نصراني، أو مجوسي إن كان فعل كذا أمس، وهو يعلم أنه قد كان لا شك أنه لا يلزمه الكفارة عندنا؛ لأنه يمين غموس، وهل يصير كافرا اختلف المشايخ فيه قال: شمس الأئمة السرخسي - رحمه الله تعالى -، والمختار للفتوى أنه كان عنده أن هذا يمين، ولا يكفر متى حلف به لا يكفر، وإن كان عنده أنه يكفر متى حلف به يكفر لرضاه بالكفر، وأما إذا قال: يعلم الله أنه قد فعل كذا، وهو يعلم أنه لم يفعل، أو قال: يعلم الله أنه لم يفعل كذا، وقد علم أنه فعل اختلف المشايخ فيه عامتهم على أنه يصير كافرا كذا في الذخيرة اھـ (۲/۵۴)۔
وفي خلاصة الفتاوی: ومنھا ٲن ردۃ ٲحد الزوجین یوجب البینونة بینھما في الحال بدون قضاء القاضي، ثم ینظر ٳن کانت الردۃ من الزوج فھي حرمة بغیر الطلاق عند ٲبي حنیفة و ٲبي یوسف ۔ رحمهما اللہ ۔ ولا تجبر المرأة علی أن یرجع ٳلیه حتی یتزوجھا، وعلیه مھر المثل،(ٳلی قوله)وعلیھا العدۃ ٳن کانت بعد الدخول اھـــ (۴/۲۸۳)۔ واللہ أعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37167کی تصدیق کریں
0     1116
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بے اختیار نازیبا خیال آجانا موجب کفر ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات