(+92) 0317 1118263

کفر و موجب کفر

کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

فتوی نمبر :
60864
| تاریخ :
2004-10-23

کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے ایک مولوی صاحب سے سنا کہ جو لوگ گانا گاتے ہیں، سنتے ہیں یا پھر سننے سے مزہ لیتے ہیں تو یہ لوگ دائرۂ اسلام سے نکل جاتے ہیں، گانا گانا اور سننا اور مزہ لینا تو غلط ہے، لیکن بقولِ مذکور صاحب کے ان لوگوں کا کافر ہونا صحیح ہے؟ اور یہ بھی بتائیں کہ ان کاموں کے ارتکاب کرنے والوں کےلیے کیا وعیدیں آئی ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایک حدیث مبارک میں بھی گانے سے ’’تلذّذ‘‘ حاصل کرنے کو کفر فرمایا گیا ہے ، ممکن ہے تنبیہاً ایسا فرما دیا ہو اور حدیث سے مراد استحلال ہو ، جبکہ گانے والے کے لیے قرآن و سنت میں بہت سخت وعیدیں آئی ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی مشكاة المصابيح: وعن جابر قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - : «الغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت الماء الزرع» . رواه البيهقي في «شعب الإيمان» اھ(3/ 1355)۔
و فی تحريم آلات الطرب: عن أبي أمامة قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - : "لا يحل بيع المغنيات و لا شراؤهن و لا تجارة فيهن وثمنهن حرام - وقال: - إنما نزلت هذه الآية في ذلك": {وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ} حتى فرغ من الآية ثم أتبعها: والذي بعثني بالحق ما رفع رجل عقيرته بالغناء إلا بعث الله عز وجل عند ذلك شيطانين يرتقيان على عاتقيه ثم لا يزالان يضربان بأرجلهما على صدره - وأشار إلى صدر نفسه - حتى يكون هو الذي يسكت". اھ(ص: 68)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60864کی تصدیق کریں
1     706
متعلقه فتاوی
( view all )
صحابہ کرام کو گالی دینا 10783 1001 سوال میں مذکور جملہ کیا کفریہ جملہ ہے؟ 46735 628 اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں 8423 549 کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟ 60864 706 شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ 57868 342 " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم 57922 286 کسی فقیر بزرگ کے قبر سے فائدہ پہنچنے کا عقیدہ رکھنا 14517 504 کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟ 29304 396 ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم 38425 529 ’’ہاں میں کافر ہوں تم کیا کر سکتے ہو‘‘ کہنے کا حکم 12665 578 اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم 37167 387 داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘ 60866 801 کفریہ وساوس کا حکم 17261 1058 نماز کے بعد دعا کرنا 58743 397 کیا مستحب امر کا انکار بھی کفر ہے؟ 27228 655 جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ 58761 511 اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم 58708 401 بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم 60268 312 سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ / قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ 58898 344 سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم 58740 472 درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا 13958 527 وتر کے بعد نفل پڑھنا /فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی 58820 355 واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا 60717 540 کیا تورات، زبور، انجیل اللہ کا کلام نہیں؟ 26017 575 ’’اللہ اندھا ہے‘‘ کہنے کا حکم 25329 394