(+92) 0317 1118263

کفر و موجب کفر

’’اللہ اندھا ہے‘‘ کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
25329
| تاریخ :
2020-10-26

’’اللہ اندھا ہے‘‘ کہنے کا حکم

میرے شوہر آن لائن پروگرام دیکھ رہے تھے اور اس شخص کے بارے میں جاننا چاہا جس کی دوبیویاں ہیں، پھر انہوں نے مذاقاً اپنی ملتانی زبان میں کہا ’’دیکھ ان کو ان کی دو دو بیویاں ہیں ،اور میں ان کی طرح ہوں اللہ اندھا ہے‘‘ میں نے ان کو کہا یہ کلمہ کفر ہے، اللہ اندھا نہیں ہے ،بلکہ بینا ہے، انہوں نے پھر یہ بات لاپرواہی میں کہی، میں نے کہا وہ بینا ہے، اندھا نہیں ،استغفار پڑھو، پھر انہوں نے افسردہ ہو کے جواب دیا کہ میں نے دونوں دفعہ غلط کہا ہے اور استغفار کیا ۔کچھ دیر بعد میں نے پھر یہ بات دہرائی اور کہا یہ کلمہ کفر ہے، آپ نکا ح کی تجدید کریں اور اس بار ے میں تحقیق کریں ،انہوں نے کہا میں نے اللہ کو اندھا نہیں کہا تھا ،میں مسلمان ہوں، میرا مطلب یہ نہیں تھا کہ اللہ اندھا ہے ہمارے لیے تجدید نکاح کی ضرورت نہیں ہے، میں نے اس پوری صورت حال میں دل میں کبھی یہ خیا ل نہیں لایا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں مذکور کلمہ بلاشبہ کفریہ ہے اوراس قسم کا کلمہ اگر مذاق میں بھی بول دیا جائے تو اس سے آدمی دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے ،اس لیے سائلہ کے شوہر نے اگر چہ جملہ بے پروائی میں بھی بول دیا ہو، تب بھی اس پر لازم ہے کہ بصدق دل توبہ کرکے تجدید ایمان اور تجدید نکاح کرے ۔اور آئندہ اس طرح کے الفاظ کہنے سے بھی مکمل اجتناب کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية : إذا أطلق الرجل كلمة الكفر عمدا لكنه لم يعتقد الكفر قال بعض أصحابنا لا يكفر وقال بعضهم: يكفر، وهو الصحيح عندي كذا في البحر الرائق(2 / 276)
وفیہا أیضاً : ومن أتى بلفظة الكفر، وهو لم يعلم أنها كفر إلا أنه أتى بها عن اختيار يكفر عند عامة العلماء خلافا للبعض، ولا يعذر بالجهل - (2 / 276) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتى حسین احمد خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 25329کی تصدیق کریں
0     395
متعلقه فتاوی
( view all )
صحابہ کرام کو گالی دینا 10783 1002 سوال میں مذکور جملہ کیا کفریہ جملہ ہے؟ 46735 628 اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں 8423 549 کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟ 60864 706 شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ 57868 342 " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم 57922 287 کسی فقیر بزرگ کے قبر سے فائدہ پہنچنے کا عقیدہ رکھنا 14517 504 کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟ 29304 396 ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم 38425 529 ’’ہاں میں کافر ہوں تم کیا کر سکتے ہو‘‘ کہنے کا حکم 12665 578 اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم 37167 387 داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘ 60866 801 کفریہ وساوس کا حکم 17261 1058 نماز کے بعد دعا کرنا 58743 397 کیا مستحب امر کا انکار بھی کفر ہے؟ 27228 655 جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ 58761 511 اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم 58708 401 بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم 60268 312 سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ / قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ 58898 344 سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم 58740 472 درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا 13958 527 وتر کے بعد نفل پڑھنا /فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی 58820 355 واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا 60717 540 کیا تورات، زبور، انجیل اللہ کا کلام نہیں؟ 26017 576 ’’اللہ اندھا ہے‘‘ کہنے کا حکم 25329 395