مفتی صاحب! جب کوئی آدمی شیو (حجامت) وغیرہ بناتا ہے اور پھر آئینے میں دیکھ کر یہ کہتا ہے کہ اب تو میں بہت خوبصورت لگ ہو رہا ہوں۔ آیا ایسے کہنے سے مذکور شخص کافر ہو جائے گا یا گناہ گار ہوگا؟
یہ جملہ خطرناک ہے، لہٰذا اگر چہرے پر شریعت کے مطابق داڑھی ہو اور اسے صاف کرنے کےبعد آئینہ میں دیکھ کر مذکور جملہ استعمال کیا جائے تو یہ استخفافِ واجب ہونے کی وجہ سے موجبِ کفر ہے، جس پر صدق دل سے توبہ و استغفار اور تجدیدِ نکاح، وایمان لازم ہے اور یہ کہ آئندہ کے لیے اس قسم کے کلمات زبان پر لانے سے بھی مکمل احتراز لازم ہے۔
و فی شرح العقائد: نعم إذا کان بطریق الاستحلال والإستخفاف كان کفرا لکونه علامة للتكذیب اھ(ص:۱۰۹)۔
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1