کفر و موجب کفر

خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

فتوی نمبر :
58806
| تاریخ :
2003-12-09
عبادات / نماز / کفر و موجب کفر

خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

1. السلام علیکم! کیا خطبے میں عصا کا استعمال سنت ہے یا مستحب؟ چند حدیثیں حوالے کے طور پر ذکر فرما دیں۔
2. میت کو غسل دینا مسجد میں ( جہاں اس کا انتظام ہو) بہتر ہےیا گھر میں؟ افضل کیا ہے؟
3. ایک حدیث میں ہے کہ ایک گروہ ایسا آئے گا جو اپنی نمازیں مکھیوں کی آواز سے ادا کریگا؟ اس حدیث کا حوالہ بیان فرما دیں اور یہاں مکھیوں کی آواز سے کیا مراد ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ خطبے میں عصاء کا ہاتھ میں لینا احادیث ِنبویہ سے ثابت ہے اور یہ مستحب کے درجے میں ہے۔
۲۔ میت کو غسل گھر ہی میں دینا بہتر اور افضل ہے، بلکہ مساجد کو اس قسم کے اُمور سے دور رکھنا چاہیے، البتہ اگر مسجد سے ملحق باقاعدہ غسلِ میت کا انتظام ہو تو ایسے مقام پر غسل دینے میں کوئی حرج نہیں۔
۳۔ ایسی کوئی حدیث باوجود تلاش کے ہماری نظر سے نہیں گرزی، اس سلسلے میں دوسرے علماء سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔واللہ أعلم

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: في رواية أبي داود «أنه - صلى الله عليه وسلم - قام: أي في الخطبة متوكئا على عصا أو قوس» . اهـ. ونقل القهستاني عن المحيط أن أخذ العصا سنة كالقيام اھ(2/ 163)-
وفی حاشیة الطحطاوی: (عن ابن امیر حاج) بأنه ثبت «أنه - صلى الله عليه وسلم - قام: أي في الخطبة متوكئا على عصا أو قوس» کما في أبي داود وکذا رواہ البراء بن عازب عنه - صلى الله عليه وسلم - وصحیحه ابن سکین. اهـ (ص:۲۸۰)-
و فی مسند أحمد: عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، يُسْنِدُ ظَهْرَهُ إِلَى خَشَبَةٍ، فَلَمَّا كَثُرَ النَّاسُ قَالَ: " ابْنُوا لِي مِنْبَرًا " أَرَادَ أَنْ يُسْمِعَهُمْ، فَبَنَوْا لَهُ عَتَبَتَيْنِ، فَتَحَوَّلَ مِنَ الْخَشَبَةِ إِلَى الْمِنْبَرِ الخ (21/ 71)-
و فی سنن أبي داود: فأقمنا بها أياما شهدنا فيها الجمعة مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقام متوكئا على عصا، أو قوس، فحمد الله وأثنى عليه اھ(1/ 287)-
و فی كنز العمال: إن هذا المسجد لا يبال فيه، إنما بني لذكر الله والصلاة. "هـ عن أبي هريرة". ’’إن هذه المساجد لا تصلح لشيء من هذا القذر والبول والخلاء، وإنما هي لذكر الله عز وجل والصلاة ولقراءة القرآن. ‘‘(7/ 661)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58806کی تصدیق کریں
0     560
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بے اختیار نازیبا خیال آجانا موجب کفر ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات