ایک شخص نے حالتِ جنابت میں نماز پڑھائی , اپنے گھر والوں کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچنےکے لئے وہ مصلی پر کھڑا ہو گیا اور دو رکعت بشکل نماز ادا کی , دل میں گناہ کا احسا س بھی تھا ,بعد میں توبہ و استغفار بھی کیا , شادی شدہ ہے , کیا نکاح پر کچھ اثر تو نہیں پڑتا ؟
صورتِ مسئولہ میں نماز پڑھانے والے شخص اور اس کی اقتداء میں جس نے نماز پڑھی ہے ، انکی نماز نہیں ہوئی ، امام کو چاہیئے کہ اعلان کرے یا الگ الگ سب کو بتادے کہ فلان دن جو نماز پڑھی تھی ، وہ کسی وجہ سے ادا نہیں ہوئی ، اس کی قضاء کریں، جبکہ مذکور شخص پر توبہ و استغفار کے ساتھ آئندہ اس طرح کرنے سے اجتناب لازم ہے ، البتہ جنابت کی حالت میں نماز پڑھنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا ، اس سلسلہ میں پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں -
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1