السلام علیکم ! میرے بھائی نے شدید غصہ اور ٹینشن میں آکر کچھ کفر یہ الفاظ ایسے کہدے جیسے نعوذ باللہ !"اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے "اب وہ بہت نادم اور آفسردہ ہے، پلیز آپ راہنمائی فرمائیں کہ ان کو کیا کرنا ہوگا اب؟ کیا فدیہ دینا ہوگا اب؟ جزاک اللہ ۔
سائل کے بھائی پر لازم ہے کہ وہ بصدق دل توبہ واستغفار کرے ،اور تجدید ایمان کے ساتھ تجدید نکاح بھی کرے ،اور آئندہ اس طرح کے الفاظ اداکرنے سے مکمل احتراز کرے ۔
ففی الھندیة: موجبات الكفر أنواع منها ما يتعلق بالإيمان والإسلام (الی قولہ) ومنها ما يتعلق بذات الله تعالى وصفاته وغير ذلك يكفر إذا وصف الله تعالى بما لا يليق به الخ ( 2/257)۔
وفی البزازیۃ علی ہامش الھندیة: ماکان فی کونہ کفراً إختلاف یؤمر قائلہ بتجدید النکاح والتوبۃ احتیاطاً اھ (۶/۳۲۲) واللہ أعلم بالصواب!
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1