کفر و موجب کفر

بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
60268
| تاریخ :
2004-06-15
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

کیا فرماتے علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بھابھی کے والد کے انتقال پر میری بھابھی اور اس کی بہنوں نے زار و قطار رونا شروع کردیا، اور روتے روتے بدحال ہو گئیں ، اور بدحالی کے عالم میں اُنہوں نے توبہ و استغفر اللہ خدا تعالیٰ کو بُرا بھلا کہا ، اُن کے والد کی زندگی میں ہم اُن کو نماز اور قرآن مجید کی تلاوت کی تلقین کرتے تھے، والد صاحب کی وفات کے بعد اُنہوں نے ہم سے کہا کہ’’ کہاں گیا تمھارا خدا جس کے بارے میں تم کہتے تھے کہ نماز پڑھو ، نفلیں پڑھو ، قرآن مجید کی تلاوت کرو ، اللہ تعالیٰ تمھاری سنے گا ، کیوں تمھارے خدا نے ہماری نہیں سنی ، کیوں ہمارے باپ کو ہم سے جدا کیا ، اب ہم نہیں مانتے تمھارے خدا کی، نہیں کریں گے اس کی عبادت‘‘جناب علماء کرام ! اس عالم میں اُنہوں نے ایک قرآن مجید کو بھی شہید کردیا ، لیکن جب دوسرے دن وہ اپنے حواس میں آئیں تو اُن کو اپنی غلطی کا احساس ہو چکا تھا اور وہ پھر سے اس خدا کے سامنے سجدہ میں گر گئیں اور اس پاک ذات کی عبادت کرنے لگیں ، اب اس مسئلہ کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں کہ جو کفریہ باتیں اُنہوں نے بدحواسی کے عالَم میں کیں ، اب انہیں کیا کرنا چاہیے؟ تفصیلی جواب لکھ کر ہماری راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور خواتین ان کلمات کی ادائیگی کے وقت اگر واقعۃً بیہوش اور ایسی بدحال ہو گئی تھیں کہ اپنی ذات سے صادر ہونے والے اقوال و افعال کا قطعاً علم نہیں تھا ، بلکہ ہوش آنے کے بعد یاد دلانے پر انہیں اپنی ان ناجائز حرکات کا علم ہوا اور اس پر سخت ندامت بھی ہوئی تو ایسی صورت میں اُن کے مذکور کلمات کا شرعاً کوئی اعتبار نہیں ، وہ شرعاً معاف ہیں، تاہم انہیں چاہیے کہ پھر بھی اپنے ان ناجائز کلمات کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے حضور بصدقِ دل توبہ و استغقار کریں اور احتیاطاً تجدیدِ ایمان و نکاح بھی کرلیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاویٰ الشامیة : فلا تصح ردة مجنون و معتوہ و موسوس و صبی لایعقل و سکران و مکرہ علیھا اھ(4/224)۔
و فیھا ایضاً : و ما فیه خلاف یؤمر بالاسغفار و التوبة و تجدید النکاح اھ(4/247)۔
و فی الھندیة : إذا کان فی المسئلة وجوہ توجب الکفر و وجه یمنع فعلی المفتی أن یمیل إلی ذالک الوجه اھ(2/283)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60268کی تصدیق کریں
1     1182
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بے اختیار نازیبا خیال آجانا موجب کفر ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات