خواتین کے مخصوص مسائل

مدرسہ میں پڑھنے والی بالغ لڑکیاں حیض کے ایام میں تلاوت کرسکتی ہیں؟

فتوی نمبر :
96047
| تاریخ :
2026-06-05
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

مدرسہ میں پڑھنے والی بالغ لڑکیاں حیض کے ایام میں تلاوت کرسکتی ہیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں ایک آن لائن قرآن اکیڈمی چلاتا ہوں اور بچوں، بچیوں اور خواتین کو ناظرہ قرآن، تجوید اور حفظ کی تعلیم دیتا ہوں۔
میرا سوال یہ ہے کہ بالغ طالبات جب حیض (Menstruation) کی حالت میں ہوں تو آن لائن کلاسز کے دوران ان کے لیے کیا حکم ہے؟
کیا وہ:
1. موبائل، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر اسکرین سے قرآن مجید پڑھ سکتی ہیں؟
2. سبق سنانے یا حفظ کا دور کرنے کے لیے قرآن کی تلاوت کر سکتی ہیں؟
3. اگر ہر ماہ 7 تا 10 دن تلاوت سے رکاوٹ پیدا ہونے کی وجہ سے تعلیمی نقصان یا سبق بھول جانے کا اندیشہ ہو تو کیا اس صورت میں کوئی شرعی گنجائش یا رخصت موجود ہے؟
براہِ کرم فقہ حنفی کے مطابق تفصیلی رہنمائی فرما دیں تاکہ ہم اپنی اکیڈمی میں شرعی اصولوں کے مطابق عمل کر سکیں۔
جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حائضہ عورت کے لئے جس طرح نماز پڑھنا اور روزہ رکھنا شرعا جائز نہیں، ایسے ہی قرآن مجید کی تلاوت اور چھونے کی بھی شرعا اجازت نہیں خواہ وہ موبائل، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر کی سکرین پر کھلا ہوا ہو یا کسی اور چیز جیسے صفحہ، دیوار یا کپڑے وغیرہ پر ہو۔لہٰذا بالغ بچی کیلئے ماہواری کے ایام میں تلاوت کرنا شرعا جائز نہیں، ہاں البتہ اگر اس ناغہ سے قرآن پاک بھولنے کا اندیشہ ہو، تو ایک ایک کلمہ کرکے وہ قرآن پاک پڑھ سکتی ہے، مگر دو لفظوں کے درمیان سانس توڑنا ضروری ہوگا، نیز اگر وہ کسی حائل وغیرہ سے قرآن سامنے کھول لے یا کسی دوسری بچی سے یا ریکارڈنگ سے تلاوت سنے اور اس کے ساتھ دل ہی دل میں دہراتی رہے، تو اس کی بھی شرعا گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی السنن للترمذی: قوله عليه السلام: لا تقراء الحائض ولا الجنب شيئاً من القرآن.( باب ما جاء في الجنب والحائض لا يقرءان القرآن، ج: ١، ص: ۱۱۵، ط: مكتبة البشرى)
وفي رد المحتار: تحت قوله (وقراءة القرآن) أي ولو دون آية من المركبات لا المفردات، لأنه جوز للحائض المعلمة تعليمه كلمة كلمة كما قدمناه، وكالقرآن التوراة والإنجيل والزبور كما قدمه المصنف. اهـ
وفيه أيضاً: تحت قوله (لقصده) فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئاً من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به (إلى قوله) (ومسه) أي القرآن ولو في لوح أو درهم أو حائط لكن لا يمنع إلا من مس المکتوب الخ.(کتاب الطہارہ،باب الحیض،ج: 1، ص:293، ط: ایچ ایم سعيد کمپنی)۔
وفي البحر الرائق: تحت قوله (وقراءة القرآن) أي یمنع الحیض قراءة القرآن وكذا الجنابتہ لقوله علیہ السلام: (لا تقرأ الحائض ولا الجنب شيئاً من القرآن) رواه الترمذي وابن ماجه (إلى قوله) كذا في الخلاصة والعیون لابی اللیث ولو أنہ قراء الفاتحة على سبيل الدعاء أو شيئاً من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم يرد به القراءة فلا بأس به. اهـ (كتاب الطهارة، باب الحيض ج: ۱، ص: ۱۹۹، ط: مكتبہ رشیدیہ کوئٹہ)
وفي مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح: (و) يحرم (قراءة آیتہ من القرآن) إلا بقصد الذكر إذا اشتملت عليه لا على حكم أو خبر (إلى قوله) (و) يحرم (مسها) أي الآية لقوله تعالى (لا يمسه إلا المطهرون) سواء كتب على قرطاس أو درهم أو حائط إلخ.(حاشية الطحطاوي، باب الحيض والنفاس والاستحاضة، ص:143-142، ط: مكتبہ رشیدیہ کوئٹہ)
وفي القدوري: ولا يجوز للحائض ولا للجنب قراءة القرآن، ولا يجوز لمحدث مس المصحف إلا أن يأخذه بغلافه. اهـ (كتاب الطهارة، باب الحيض، ص: ۵۵ - ۵۶، طبعه: معہدعثمان بن عفان)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مطیع الرحمان صدیق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96047کی تصدیق کریں
0     110
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی مریض عورت کی رطوبت نیز خیالاتِ فاسدہ سے نکلنے والی رطوبت کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات