خواتین کے مخصوص مسائل

اسقاط حمل کی صورت میں جاری ہونے والے خون کے دوران عرفہ کا روزہ رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
95766
| تاریخ :
2026-08-19
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

اسقاط حمل کی صورت میں جاری ہونے والے خون کے دوران عرفہ کا روزہ رکھنے کا حکم

میں نے 17 دن پہلے اسقاط حمل کی گولیاں کھائی ہیں اب ہلکے بھورے رنگ میں خون آنا معمول ہے اور آج عرفہ ہے میں اپنا روزہ اور نماز نہیں چھوڑنا چاہتی اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں سائلہ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ انہوں نے حمل ٹہرنے کے کتنے ایام بعد اسقاط حمل کی گولیاں کھائی ہے تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم حمل ضائع ہوجانے کی صورت میں اگر ساقط شدہ حمل کے اعضا (ہاتھ،پاؤں وغیرہ) کی ساخت ظاہر ہوچکی ہو تو اس کے بعدآنے والا خون نفاس شمار ہوگا،جس میں چالیس دن تک پاکی نہ آنے کی صورت میں نہ روزہ رکھنا جائز ہے اور نہ ہی دوسری عبادات ادا کرنا،البتہ اگر بچے کے أعضاء کی ساخت ظاہر نہ ہوئی ہو تو اسقاط کے بعد آنے والے خون سے قبل اگر ایک مکمل طہر اور پاکی کا زمانہ گزرا ہے جس کی مدت کم از کم پندرہ (15)دن ہے تو اس کے بعد آنے والا خون اگر تین دن یا اس سے زیادہ جاری رہا تو یہ حیض کا خون شمار ہوگا،لہذا اس میں ایام عادت ، ورنہ دس دن تک عورت کے لیے نماز پڑھنا اور روزہ رکھنادرست نہ ہوگا البتہ اس کے بعد آنے والا خون استحاضہ کہلائیگا جسمیں طہارت حاصل کرنے کے بعد معمول کے مطابق جملہ عبادات ادا کرنا اور روزے رکھنا بلاشبہ جائز اور درست ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (‌ظهر ‌بعض ‌خلقه ‌كيد ‌أو ‌رجل) أو أصبع أو ظفر أو شعر، ولا يستبين خلقه إلا بعد مائة وعشرين يوما (ولد) حكما (فتصير) المرأة (به نفساء والأمة أم ولد ويحنث به) في تعليقه وتنقضي به العدة، فإن لم يظهر له شيء فليس بشيء، والمرئي حيض إن دام ثلاثا وتقدمه طهر تام وإلا استحاضة،اھ(كتاب الطهارة،باب الحيض،ج: 1،ص: 302،مط: دار الفکر)
و فی تبیین الحقائق: الاستحاضة وهو الذي ينقص عن ثلاثة أيام أو يزيد على عشرة أو على أكثر النفاس كرعاف يعني حكمه كحكم رعاف دائم غير منقطع من وقت صلاة كامل ‌لا ‌يمنع ‌صوما ‌وصلاة ووطئا لقوله عليه الصلاة والسلام «توضئي وصلي وإن قطر الدم على الحصير الخ (كتاب الطهارة، باب الحيض،ج: 1،ص: 64،مط: دار الکتاب الاسلامی)
و فی الفتاوی الھندیة: (الأحكام التي يشترك فيها الحيض والنفاس ثمانية) (منها) أن يسقط عن الحائض والنفساء الصلاة فلا تقضي. هكذا في الكفاية إذا رأت المرأة الدم تترك الصلاة من أول ما رأت قال الفقيه وبه نأخذ(الی قولہ)(ومنها) أن يحرم عليهما الصوم فتقضيانه هكذا في الكفاية،اھ(كتاب الطهارة،الفصل الرابع في أحكام الحيض والنفاس والاستحاضة،ج: 1،ص: 38،مط: دار الفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95766کی تصدیق کریں
0     66
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی مریض عورت کی رطوبت نیز خیالاتِ فاسدہ سے نکلنے والی رطوبت کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات