خواتین کے مخصوص مسائل

حیض آنے سے دس دن پہلے آنے والا خون استحاضہ کہلائے گا یا کچھ اور؟

فتوی نمبر :
95701
| تاریخ :
2026-05-25
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

حیض آنے سے دس دن پہلے آنے والا خون استحاضہ کہلائے گا یا کچھ اور؟

کیا فرماتے ہے علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت ہے جس کو ہارمونز اور تھائرائڈ کا مرض ہےجس کی وجہ سے حیض کی عادت بہت خراب رہتی ہے۔ حیض باقاعدہ نہیں ہے۔اس کو حیض شروع ہونے سے ایک ہفتہ یا دس دن پہلے ہلکا سا خون نظر آتا ہے اور بعض اوقات براؤن رنگ کا ڈسچارج ہوتا ہے ( یہ باقاعدہ بلیڈنگ نہیں ہوتی بہت ہی ہلکا سا ہوتا ہے) مگر پھر ایک دو دن میں وہ سفید بھی ہوجاتا ہے۔یہ حیض آنے سے ہفتہ دس دن پہلے ہوتا ہے اور پھر اس کے دس دن بعد عموما صحیح طرح کا حیض شروع ہوتا ہے اور پھر اپنی عادت کے مطابق پورا ہوکر بند ہوجاتا ہے۔کبھی آٹھ دن کبھی سات دن کبھی دس دن تو اب یہ بتائیں کہ جو ہفتہ دس دن پہلے ہلکی پھلکی سپاٹنگ ہوتی ہے یا براؤن رنگ کا ڈسچارج ہوتا ہے وہ بھی حیض ہی ہے یا جب حیض کا خون باقاعدہ شروع ہو تب سے حیض شمار ہوگا؟
اس عورت کو اسی کی وجہ سے بہت تکلیف رہتی ہےکیونکہ وہ اگر ایک ہفتہ پہلے صرف ایک یا دو دفعہ کے خون والی رطوبت نظر آنے پر نماز چھوڑ دے تو پھر ایک ہفتے بعد جب باقاعدہ خون جاری ہوتا ہے تو وہ استحاضہ شمار کرتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ حیض کی کم از کم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ مدت دس دن ہے ،تین دن سے کم اور دس دن سے زیادہ جو خون آئے وہ استحاضہ کہلاتاہے اور اسی طرح دو حیضوں کے درمیان کم ازکم پندرہ دن کی پاکی بھی ضروری ہے۔ لہذاصورت مسئولہ میں سائلہ کو اصل حیض آنے سے دس دن پہلے جو ہلکی پھلکی سپاٹنگ ہوتی ہے یا براؤن رنگ کا ڈسچارج ہوتا ہے اگر وہ پچھلے حیض کے بعد 15 دنوں کے درمیان میں آتا ہو تو وہ استحاضہ شمار ہوگا، لیکن اگر پچھلے حیض کے بعد مکمل پندرہ دن طہر گزرنے کے بعد یہ عمل شروع ہوتا ہو تو یہ حیض شمار ہوگا،اب اگر یہ مجموعی ایام دس دن سے متجاوز ہو تو حسبِ عادت ایام ماہواری کے ہونگے جبکہ بقیہ ایام استحاضہ شمار ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الھندیۃ: (ومنها) النصاب أقل الحيض ثلاثة أيام وثلاث ليال في ظاهر الرواية. هكذا في التبيين وأكثره عشرة أيام ولياليها. كذا في الخلاصة(ومنها) تقدم نصاب الطهر وفراغ الرحم عن الحبل. هكذا في السراج الوهاج الخ(باب الحیض،ج:1،ص:36،مط:مکتبہ ماجدیہ)
وفی التاتار خانیۃ:إمراۃ تستفتی أنھا تری الدم قبل أیامھا ذکر الصدر الشھید فی مختصر کتاب الحیض:أنھا تؤمر بترك الصلاۃ اذا کان الباقی من أیام طھرھا مالو ضم إلیٰ ایام حیضھا لایجاوز العشرۃ،وذکر الشیخ الامام نجم الدین عمر النسفی فی کتاب الخصائل ،أن علیٰ قولھما تؤمر بترك الصلاۃ اذا کان المتقدم من من ایامھالایجاوز العشرۃ،وعلیٰ قول ابی حنیفۃ إن کان المتقدم ثلاثۃ ایام لاتترك الصلاۃ،وان کان اقل من ذلك فكذلك علیٰ قولہ مااختارہ مشایخ بلخ الخ(کتاب الحیض،ج:3،ص:511،مط: مکتبہ رشیدیہ )
وفی منهل الواردين من بحار الفيض على ذخر المتأهلين في مسائل الحيض:قبله (أو رأت خمسة دما واربعة وخمسين طهرا وثمانية دما) فالثمانية حيض لعدم المجاوزة أيضًا لكن وقع نصاب منها في ايامها ولم يقع قبلها ولا بعدها نصاب بل وقع يوم ويومان لو جمعا بلغا نصابا فقد انتقلت العادة في الحيض والطهر عددا فقط (الیٰ قولہ)وحاصل هذه المسائل انها اما أن ترى دما قبل العادة أو بعدها وفي كل خمس صور الأولى قبلها أو بعدها نصاب وفيها نصاب الثانية والثالثة قبلها أو بعدها نصاب وفيها دونه او لا شيء والرابعة قبلها أو بعدها دون نصاب وفيها نصاب الخامسة قبلها أو بعدها دونه وفيها دونه لكن لو جمعا بلغا نصابا وقد ترى فيها وقبلها وبعدها والكل حيض على قول أبي يوسف المفتى به من انتقال العادة بمرة(ص:89/90،مط: در سعادت، إسطنبول)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95701کی تصدیق کریں
0     76
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی مریض عورت کی رطوبت نیز خیالاتِ فاسدہ سے نکلنے والی رطوبت کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات