السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ، کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مذکورہ مسئلہ کے بارے میں، مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی ثیبہ بیوی سے رات کو ہمبستری کرے اور صبح عورت کا خون جاری ہو جائے اور خون عورت کی عادت سے پہلے بند ہو جائے مثلاً (عورت کی عادت چھ دن ہے اور خون تیسرے دن پر رک گياتو آیا ہمبستری کے بعد تین دن تک جو خون آیا وہ حیض کا خون سمجھا جائے گا یا زخم کا یا عورت اپنی عادت تک انتظار کرے گی؟ ان صورتوں میں نماز پڑھنے اور روزہ رکھنے کا حکم کیا ہے؟ براه مہربانی راہنمائی فرمالیں.
مذكوره عورت كو اگر پاكى كے پندره أيام كے بعد تىن دن، رات خون آكر عادت سے پہلے رك گيا ہو، تو ىہ خون حيض كا ہى شمار ہوگا، البتہ چونكہ عادت كے اىام ابھى مكمل نہىں ہوئے ، لہذا شوہر كے لئے ہمبسترى كرنا تو شرعاً جائز نہىں ، البتہ ان أيام كى نمازىں اور روزے ركھنا اس پر لازم ہىں۔
كما في الدر المختار: (وإن) انقطع لدون أقله تتوضأ وتصلي في آخر الوقت، وإن (لأقله) فإن لدون عادتها لم يحل، وتغتسل وتصلي وتصوم احتياطا.اهـ
وفي رد المحتار: (قوله وإن ولأقله) اللام بمعنى بعد ط (قوله لم يحل) أي الوطء وإن اغتسلت؛ لأن العود في العادة غالب بحر (قوله وتغتسل وتصلي) أي في آخر الوقت المستحب، وتأخيره إليه واجب هنا أما في صورة الانقطاع لتمام العادة فإنه مستحب كما في النهاية والبدائع وغيرهما (قوله احتياطا) علة للأفعال الثلاثة. اهـ (باب الحيض، ج: 1، ص: 294، ط: إيج إيم سعيد)
وفي تبيين الحقائق: ولو كان انقطع الدم دون عادتها فوق الثلاث لم يقربها حتى تمضي عادتها وإن اغتسلت لأن العود في العادة غالب فكان الاحتياط في الاجتناب. (ج: 1، ص: 59، ط: المطبعة الكبرى الأميرية - بولاق، القاهرة)
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0