خواتین کے مخصوص مسائل

حیض کے ایام میں مختلف رنگوں کی رطوبت آنے کا حکم

فتوی نمبر :
92559
| تاریخ :
2026-02-23
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

حیض کے ایام میں مختلف رنگوں کی رطوبت آنے کا حکم

گزشتہ سال سے مجھے حیض کا خون آنے سے پہلے دو تین ڈسچارج ہوتا ہے جس کا رنگ سبز یا پیلا ہوتا ہے، اس کے ساتھ پیٹ میں درد ہوتا ہے جیسے ماہواری میں ہوتا ہے، پھر حیض شروع ہوتا ہے جس میں دو تین دن بلیڈنگ ہوتی ہے اور پھر کم ہو جاتی ہے اس کے بعد اسپاٹ آتے ہیں یہ سلسلہ سات دن کاہے ا س سے پہلے تین دن وہ الگ ہیں ، پاکی کی علامات ظاہر دیر سے ہوتی ہیں، دسویں دن سے لے کر بارواں تیرہواں دن آ جاتا ہے، میں نماز نہیں پڑھ سکتی، شدید الجھن کا شکار ہوں، فقہ حنفیہ کے مطابق شروع کے ڈسچارج والے دن حیض شمار ہوں گے؟ آج کل میں نے دو بار ڈسچارج دیکھا اور باقی سفید ہی ہے، اور کتنے دن کو حیض شمار کیا جائے گا؟ حنفیہ کے حساب سے دس دن بعد اگر بلیڈنگ یا ڈسچارج ہے تو وہ استحاضہ ہے؟ غسل لے کر نماز روزہ کرسکتے ہیں، دوسرے فقہ کے مطابق پندرہ دن کا سنا ہے، میں کبھی پندرہ دن بعد ہی نماز پڑھتی ہوں اس اطمینان سے کہ اب جو ہوگا وہ استحاضہ ہی ہے ، میں نے کچھ عرصے سے یہ نوٹ کیا ہے اس سے پہلے بلیڈنگ سے پہلے چیک نہیں کیا کہ اس وقت کیا تھا نماز روزہ قبول بھی ہوا ہو گا کہ نہیں ، میں شدید کنفیوز اور پریشان ہوں اور وہم سا ہو جاتا ہے ، روزے اور نماز کو لے کر میری رہنمائی کریں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر سبز یا پیلا ڈسچارج ایامِ حیض کے بالکل متصل ہو، یعنی اس کے بعد باقاعدہ حیض شروع ہو جائے، تو وہ ایام بھی حیض میں شمار ہوگا ، خاص طور پر جب یہ آپ کی عادت بن چکا ہو، تو ایسی صورت میں سائلہ ان ایام کے ساتھ عادت والی سات دن ملا کر دس دن مکمل ہونے پر وہ ایام حیض کے شمار ہونگے، باقی ایام استحاضہ شمار ہونگے، اور ان ایام میں نماز اور روزہ رکھنا درست نہیں ، البتہ بعد میں روزے کی قضاء کرسکتے ہیں نماز کی نہیں ، تاہم اگر وہ ڈسچارج پاکی کے دنوں میں الگ سے آئے اور اس کے بعد کافی وقفہ ہو، اور خون تھوڑی دیر آکر بند ہوگیا، مسلسل تین دن نہیں آیا تو وہ خون استحاضہ شمار ہوگا، اور ایسی صورت میں عورت نماز بھی پڑھے اور روزہ بھی رکھے اور صحبت کرنا بھی درست ہے۔
جبکہ احناف کے ہاں حیض کی مدت کم سے کم تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہے ، اور پاکی کی کم سے کم مدت پندرہ دن اور زیادہ سے زیادہ کوئی حد نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المبسوط للسرخسی: فصل ألوان ما تراه المرأة في أيام الحيض) ستة السواد والحمرة والصفرة والكدرة والخضرة والتربية أما السواد فغير مشكل أنه حيض لقوله صلى الله عليه وسلم «دم الحيض أسود عبيط» محتدم والحمرة كذلك، فهو اللون الأصلي للدم إلا أن عند غلبة السوداء يضرب إلى السواد وعند غلبة الصفراء يرق فيضرب إلى الصفرة ويتبين ذلك لمن افتصد والصفرة كذلك حيض؛ لأنها من ألوان الدم إذا رق وقيل هو كصفرة السن أو كصفرة التبن أو كصفرة القز، وأما الكدرة فلون كلون الماء الكدر، وهو حيض في قول أبي حنيفة ومحمد رحمهما الله تعالى سواء رأت في أول أيامها أو في آخر أيامها، وقال أبو يوسف - رحمه الله تعالى - إن رأت الكدرة في أول أيامها لم يكن حيضا، وإن رأت في آخر أيامها يكون حيضا قال: لأن الكدرة من كل شيء تتبع صافيه فإذا تقدمه دم أمكن جعل الكدرة حيضا تبعا فأما إذا لم يتقدمها دم لو جعلناه حيضا كان مقصودا لا تبعا، وهما يقولان: ما يكون حيضا إذا رأته المرأة في آخر أيامها يكون حيضا إذا رأته في أول أيامها كالسواد والحمرة؛ لأن جميع مدة الحيض في حكم وقت واحد وما قاله أبو يوسف - رحمه الله تعالى - فيما إذا كان النقب من أعلى الظرف فأما إذا كان النقب من أسفله فالكدرة يسبق خروجها الصافي وهنا النقب من أسفل فجعلنا الكدرة حيضا، وإن رأته ابتداء، وأما الخضرة فقد أنكر بعض مشايخنا وجودها حتى قال أبو نصر بن سلام حين سئل عن الخضرة كأنها أكلت قصيلا على طريق الاستبعاد، وذكر أبو علي الدقاق أن الخضرة نوع من الكدرة والجواب فيها على الاختلاف الذي بينا، وأما التربية، فهو ما يكون لونه كلون التراب، وهو نوع من الكدرة؛ وقد روي «عن أم عطية وكانت غزت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ثنتي عشرة غزوة قالت كنا نعد التربية حيضا» والأصل فيه قوله تعالى {ويسألونك عن المحيض قل هو أذى} [البقرة: 222] وجميع هذه الألوان في حكمالأذى سواء. وروي أن النساء كن يبعثن بالكرسف إلى عائشة رضي الله عنها لتنظر فكانت إذا رأت كدرة قالت لا حتى ترين القصة البيضاء يعني البياض الخالص والقصة الطين الذي يغسل به الرأس، وهو أبيض يضرب لونه إلى الصفرة فإنما أرادت أنها لا تخرج من الحيض حتى ترى البياض الخالص والله سبحانه وتعالى أعلم. الخ (كتاب الحیض والنفاس,ج:3/ 150،ط:دار المعرفة)
وفی البحر الرائق: ولو رأت قبل أيامها ما لا يكون حيضا وفي أيامها ما يكون حيضا فالكل حيض بالاتفاق ويجعل ما قبل أيامها تبعا لأيامها الخ (1/224)۔ [الحكم فيما لو زاد الدم على أكثر الحيض والنفاس]۔
الدر المختار: (وما تراه) من لون ككدرة وتربية (في مدته) المعتادة (سوى بياض خالص) قيل: هو شيء يشبه الخيط الأبيض.الخ (1/ 288)۔
فی الدر المختار : (و أقل الطهر) بين الحيضتين أو النفاس و الحيض (خمسة عشر يوما) و لياليها إجماعا اھ (1/ 285)۔
کما فی حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: لقوله صلى الله عليه وسلم: "أقل الحيض ثلاثة وأكثره عشرة وأقل ما بين الحيضتين خمسة عشر يوما" "ولا حد لأكثره" لأنه قد يمتد أكثر من سنة " الخ (1/141)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92559کی تصدیق کریں
0     33
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی مریض عورت کی رطوبت نیز خیالاتِ فاسدہ سے نکلنے والی رطوبت کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات