نذر یا منت

روزہ رکھنے کی نذر ماننے کے بعد اس سے عاجز آنے کا حکم

فتوی نمبر :
92164
| تاریخ :
2026-02-15
عبادات / نوافل عبادات / نذر یا منت

روزہ رکھنے کی نذر ماننے کے بعد اس سے عاجز آنے کا حکم

السلام علیکم: گزارش عرض یہ ہے کہ میری دادی نے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ مجھے بیٹا دے دیں تو میں پوری عمر ہر مہینے میں ایک روزہ رکھوں گی، تو پھر اللہ نے اس کو بیٹا دے دیا، ابھی تک وہ ہر مہینہ روزہ رکھ رہی ہے، لیکن بڑھاپے کی وجہ سے طاقت ختم ہو گئی ہے، اب وہ اس کا فدیہ دے سکتی ہے؟ وہ بیمار بھی ہے، (75) سال عمر ہے اس کی، لہٰذا اس مسئلے کو واضح کرکے بتائیں، شکریہ۔
نوٹ: وہ بیمار ہے لیکن ایسی بیمار نہیں ہے کہ چارپائی پر پڑی رہتی ہو، لیکن اس کو شوگر ہے، اس کی وجہ سے وہ بھوک برداشت نہیں کر سکتی، تو کیا وہ اس نذر کے بدلے فدیہ دے سکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کی دادی اگر عمر کے ایسے حصے کو پہنچ چکی ہو کہ اب وہ مذکورہ نذر کو پورا کرنے کی استطاعت نہ رکھتی ہو تو ہر ماہ اس پر ایک روزے کے بدلے صدقۂ فطر کے بقدر (یعنی پونے دو کلو گندم یا اس کی موجودہ قیمت) فدیہ دینا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي حاشيةابن عابدين:(قوله وللشيخ الفاني) أي الذي فنيت قوته أو أشرف على الفناء، ولذا عرفوه بأنه الذي كل يوم في نقص إلى أن يموت نهر، ومثله ما في القهستاني عن الكرماني: المريض إذا تحقق اليأس من الصحة فعليه الفدية لكل يوم من المرض اهـ وكذا ما في البحر لو نذر صوم الأبد فضعف عن الصوم لاشتغاله بالمعيشة له أن يطعم ويفطر لأنه استيقن أنه لا يقدر على القضاء (قوله العاجز عن الصوم) أي عجزا مستمرا كما يأتي، أما لو لم يقدر عليه لشدة الحر كان له أن يفطر ويقضيه في الشتاء فتح (قوله ويفدي وجوبا) لأن عذره ليس بعرضي للزوال حتى يصير إلى القضاء فوجبت الفدية نهر، ثم عبارة الكنز وهو يفدي إشارة إلى أنه ليس على غيره الفداء لأن نحو المرض والسفر في عرضة الزوال فيجب القضاء وعند العجز بالموت تجب الوصية بالفدية(‌‌فصل في العوارض المبيحة لعدم الصوم،ج:٢،ص:٤٢٧،ط:سعيد)
وفي حاشية الطحطاوي:ولو فدية بالتأخير إليه" لإطلاق النص "ويجوز الفطر لشيخ فان وعجوز فانية" سمي فانيا لأنه قرب إلى الفناء أو فنية قوته وعجز عن الأداء "وتلزمهما الفدية" وكذا من عجز عن نذر الأبد لا لغيرهم ‌من ‌ذوي ‌الأعذار "لكل يوم نصف صاع من بر" أو قيمته بشرط دوام عجز الفاني والفانية إلى الموت ولو كان مسافرا أو مات قبل الإقامة لا تجب عليه الفدية بفطره في السفر "كما نذر صوم الأبد فضعف عنه" لاشتغاله بالمعيشة يفطر ويفدي للتيقن لعدم قدرته على القضاء "فإن لم يقدر" من تجوز له الفدية "على الفدية لعسرته يستغفر الله سبحانه ويستقبله" أي يطلب منه العفو عن تقصيره في حقه "و" لا تجوز الفدية إلا عن صوم هو أصل بنفسه لا بدل عن غيره(‌‌فصل في العوارض،ص:٦٨٨،ط:رشيديه)
وفي البحرالرائق:ولأن الفدية لا تجوز إلا عن صوم هو أصل بنفسه لا بدل عن غيره فجازت عن رمضان وقضائه والنذر حتى ‌لو ‌نذر ‌صوم الأبد فضعف عن الصوم لاشتغاله بالمعيشة له أن يطعم ويفطر؛ لأنه استيقن أن لا يقدر على قضائه(فصل في عوارض الفطر في رمضان،ج:٢،ص:٣٠٨،ط:دار الكتب الاسلامى)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92164کی تصدیق کریں
0     89
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نذر پوری نہ کرسکنے کا کفارہ کیا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نذر یا منت 4
  • گھر اللہ کی راہ میں دینے کی منت مانی تھی

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نذر یا منت 0
  • حضرت لقمان علیہ السلام نبی تھے یا ولی؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • بچوں کے سر کی قسم کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ظہورِ مہدیؓ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ڈاکٹر "فرحت "اور "الہدی انٹر نیشنل "کے بارے میں

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • زمانۂ حمل میں بچے کو حافظ یا عالم بنانے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 1
  • پیرانِ پیر کے نام جانور خیرات کرنے کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • کام کے پورا ہونے پر ہزار رکعت نوافل کی منت ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • مقصد برآری کے لئے نوافل کی نذر ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • اللہ کے نام پر وعدہ ہےکہنےسے قسم کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   نذر یا منت 1
  • کسی کام کے لیے نفل ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • نذر و منت کا لازمی ہونا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • " عبد اللہ " نام رکھنے کی نذر(منت) ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • ایک سال روزوں کی نذر ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • تبلیغ پر جانے کی منت ماننا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • پوری عمر ‏شکرانے کے نوافل پڑھنے کی منت ماننے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • اللہ تعالیٰ کا نام لیے بغیر فقط قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے قسم کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • عمرہ کی نذر ماننے کے بعد اس کے بجائے کسی مقروض کو رقم دینے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • بکرے کی نذر ماننے کے بعد اسکی قیمت صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • محمد نام رکھنے کی منت کے بعد کیا کوئی اور نام رکھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • کیادل میں نیت کرنے سے نذر لازم ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   نذر یا منت 0
  • منت ماننے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
  • روزہ رکھنے کی نذر ماننے کے بعد اس سے عاجز آنے کا حکم

    یونیکوڈ   نذر یا منت 0
Related Topics متعلقه موضوعات