شرک و مشرکانہ عقائد

انبیاء کرام سے متعلق کیا عقائد رکھے جائیں؟

فتوی نمبر :
86193
| تاریخ :
2025-09-17
عقائد / ایمان و کفر / شرک و مشرکانہ عقائد

انبیاء کرام سے متعلق کیا عقائد رکھے جائیں؟

مفتی صاحب
الحمدللہ میں اہل سنت والجماعت احناف دیوبند سے تعلق رکھتا ہوں
یہ عقیدہ ركھنا کیسا ہے ؟ کفر؟ ، شرک؟ ، بدعت؟
عقیدہ (۱) اللہ عَزَّوَجَل نے انبیا عَلَیْہِمُ السَّلَام کو اپنے غیوب پر اطلاع دی زمین و آسمان کا ہر ذرّہ ہر نبی کے پیشِ نظر ہے
عقیدہ (۲) انبیا عَلَیْہِمُ السَّلَام اپنی اپنی قبروں میں اُسی طرح بحیاتِ حقیقی زندہ ہیں ، جیسے دنیا میں تھے، کھاتے پیتے ہیں جہاں چاہیں آتے جاتے ہیں 
عقیدہ (۳) حضور اقدس ﷺ اللہ کے نائبِ مطلق ہیں تمام جہان حضور  ﷺ کے تحتِ تصرّف کر دیا گیا جو چاہیں کریں ، جسے جو چاہیں دیں ، جس سے جو چاہیں واپس لیں تمام جہان میں اُن کے حکم کا پھیرنے والا کوئی نہیں تمام جہان اُن کا محکوم ہے اور وہ اپنے رب کے سوا کسی کے محکوم نہیں تمام آدمیوں کےمالک ہیں جو اُنھیں اپنا مالک نہ جانے حلاوتِ سنّت سے محروم رہے تمام زمین اُن کی مِلک ہے تمام جنت اُن کیجاگیر ہے ملکوت السمٰواتِ والارض حضور ﷺ جنت و نار کی کنجیاں دستِ اقدس میں دیدی گئیں رزق وخیر اور ہر قسم کی عطائیں حضور ﷺ ہی کے دربار سے تقسیم ہوتی ہیں دنیا و آخرت حضور ﷺ کی عطا کا ایک حصہ ہے احکامِ تشریعی حضور ﷺ کے قبضہ میں کر دیے گئے، کہ جس پر جو چاہیں حرام فرما دیں اور جس کے لیے جو چاہیں حلال کر دیں
 اور جو فرض چاہیں معاف فرما دیں۔
 

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اہلِ سنت والجماعت کا عقیدہ یہ ہے کہ انبیاءِ کرام علیہم السلام اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندے اور رسول ہیں، اللہ تعالیٰ نے انہیں عظیم فضائل، معجزات اور بعض غیبی امور کا علم عطا فرمایا ہے، لیکن علمِ غیبِ ذاتی، کائنات میں مستقل تصرف، رزق رسانی، اور حلال و حرام کا بالذات اختیار صرف اللہ تعالیٰ کی شان ہے۔
لہٰذا سوال میں مذکور وہ عبارات جن سے انبیاءِ کرام یا نبی کریم ﷺ کے لیے ذاتی، مستقل اور غیر محدود اختیارات ثابت ہوتے ہوں، یا اللہ تعالیٰ کی مخصوص صفات میں شرکت لازم آتی ہو، وہ شرعاً جائز نہیں، بلکہ بعض عبارات غلو، گمراہی اور شرکیہ مفہوم پر مشتمل ہیں، اس لیے ایسے الفاظ و عقائد سے اجتناب لازم ہے۔
البتہ انبیاءِ کرام علیہم السلام کی برزخی حیات، ان کی عظمت و فضیلت، اور اللہ تعالیٰ کی عطا سے بعض غیبی امور پر اطلاع کا عقیدہ برحق اور اہلِ سنت کا متفقہ عقیدہ ہے۔
لہٰذا عقائد میں افراط و تفریط سے بچتے ہوئے قرآن، سنت اور جمہور اہلِ سنت کے معتدل عقیدہ کو اختیار کرنا ضروری ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86193کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر اللہ سے مدد مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کیا حضور صلی اللہ علیہ و سلم مختار کل ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بلانیت وعقیدہ ’’یا علی‘‘ یا ’’یا حسین‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 7
  • عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • حضورؐ سے متعلق شرکیہ عقائد رکھنا اور استعانت بالغیر کو جائز سمجھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کوئی کاہن یا نجومی کے پاس گیا اس نے کفر کیا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی قسمیں اور حکمِ خداوندی پر عمل نہ کر پانا گناہ ہے یا شرک؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • مسئلہ حاضر و ناظر،علم غیب اور نور و بشر میں عام آدمی کیاکرے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضورؐ سے متعلق ، غیب کی پانچ چیزوں کا علم ہونے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • مشکل کشا صرف اللہ ہے یا نبی، ولی بھی؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • وحدت الوجود کا عقیدہ

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • غیر اللہ کو اوّل وآخر اور ظاہر وباطن سمجھنا- "دجال مارے گا، زندہ کرے گا "کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضور نبی اکرمﷺ کے عالم الغیب ہونے کا عقیدہ - نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • دوران بحث قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کی دلیل طلب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی کے جواب میں "حکم کیجیے"کہنا شرک ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک بڑا گناہ ہے یا غیبت؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی تعریف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • علمِ جعفرسیکھنے سکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • خلاف شرع امور کا حکم کرنے والے پیر ومرشد کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بزرگ کے مریدین سے حساب کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی بزرگ کی قبر کے پاس پانی وغیرہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بیوی کا شوہر کے بارے میں کفریہ کلمات کہنے کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • انبیاء کرام سے متعلق کیا عقائد رکھے جائیں؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
Related Topics متعلقه موضوعات