کیا کسی بزرگ ( جن کے دربار بھی ہوتے ہیں ) ان کے مریدین سے حساب کرانا جائز ہے ؟ جو کہتے ہیں کہ انہیں یہ علم وراثت میں ملا ہے ، اور وہ حساب بھی ٹھیک کرتے ہیں۔
سائل نے مریدین سے حساب کرانے کا طریقہ کار اور اس کی تفصیل ذکر نہیں کی تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاسکے ، تاہم اگر اس سے مراد یہ ہے کہ مختلف حروف وغیرہ کو جوڑ کر مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کے متعلق رائے دیتے ہوں، تو چونکہ یہ عمل اندازہ اور تخمینہ پر مبنی ہے، اور اس میں عقیدہ کی خرابی کا بھی اندیشہ ہوتا ہے ، لہذا ایسا حساب کتاب کرنے والوں کے پاس جانے سے بالکلیہ احتر از لازم ہے۔
كمافي الدر المختار: وحراما، وهو علم الفلسفة والشعبذة والتنجيم والرمل وعلوم الطبائعيين والسحر والكهانة، ودخل في الفلسفة المنطق، ومن هذا القسم علم الحرف وعلم الموسيقى. (1/ 43)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: والرمل) هو علم بضروب أشكال من الخطوط والنقط بقواعد معلومة تخرج حروفا تجمع ويستخرج جملة دالة على عواقب الأمور، وقد علمت أنه حرام قطعا وأصله لإدريس - عليه السلام - ط أي فهو شريعة منسوخة. و في فتاوى ابن حجر أن تعلمه وتعليمه حرام شديد التحريم لما فيه من إيهام العوام أن فاعله يشارك الله تعالى في غيبه. (1/ 44)۔
و في الأشباه والنظائر – حنفي: تعلم العمل يكون فرض عين : وهو بقدر ما يحتاج إليه لدينه وفرض كفاية : وهو ما زاد عليه لنفع غيره ومندوبا وهو التبحر في الفقه وعلم القلب وحراما : وهو علم الفلسفة والشعبذة والتنجيم والرمل وعلم الطبيعيين والسحر ودخل في الفلسفة : المنطق ومن هذا القسم : علم الحرف والموسيقى اھ (ص: 416)۔
عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 1غیر اللہ کو اوّل وآخر اور ظاہر وباطن سمجھنا- "دجال مارے گا، زندہ کرے گا "کا عقیدہ رکھنا
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0حضور نبی اکرمﷺ کے عالم الغیب ہونے کا عقیدہ - نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0دوران بحث قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کی دلیل طلب کرنے کا حکم
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0