جناب مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ شرک بڑا گناہ ہے یا غیبت؟ مجھ سے میرے بھائی نے پوچھا تھا، میں نے غیبت کہا ،اس لئے کہ شرک کا تعلق اللہ کی ذات سے ہے، اللہ تعالی تو معاف کر سکتے ہیں، لیکن غیبت اس وقت تک معاف نہیں ہوگا، جب تک جس شخص کی برائی کی گئی ہے وہ معاف نہ کرے، اس کے بعد اللہ معاف کرینگے، لیکن میں کوئی عالم نہیں، اس لئے آپ سے پوچھ رہا ہوں؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔
عوام الناس کیلئے دینی مسائل خصوصا "منہیات" میں اپنی طرف سے اس طرح لب کشائی ، اور درجہ بندی کرنا انتہائی خطرناک ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔
اسکے بعد واضح ہو کہ سب سے بڑا گناہ جو آدمی کو دائرہ اسلام سے خارج کر کے ہمیشہ کیلئے مستحق جہنم بنا دیتا ہے کفر اور شرک ہے۔ اور جو اس حالت میں دنیا سے چلا جائے۔ اس کیلئے کوئی معافی نہیں۔ جبکہ غیبت اس درجہ کا گناہ نہیں ، جس کی وجہ سے آدمی دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے، البتہ اس سے آدمی گناہگار ضرور ہوتا ہے ۔
كما في تفسير الخازن : ( ان الله لا يغفر أن يشرك بہ) فهذا نص صريح بأن الشرك غیر مغفور اذا مات صاحبه عليه الى قوله ( ويغفر ما دون ذلك لمن يشاء) يعنى لمن يشاء من أهل التوحيد . قال العلماء لما أخبر الله أنه يغفر الشرك بالإيمان والتوبہ علمنا أنه يغفر ما دون الشرك بالتوبة. وهذه المشيئة فيمن لم يتب من ذنوبه من اہل التوحید الخ(1/ 427)
عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 1غیر اللہ کو اوّل وآخر اور ظاہر وباطن سمجھنا- "دجال مارے گا، زندہ کرے گا "کا عقیدہ رکھنا
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0حضور نبی اکرمﷺ کے عالم الغیب ہونے کا عقیدہ - نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0دوران بحث قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کی دلیل طلب کرنے کا حکم
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0