شرک کی تعریف کیا ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں اور کیا کیا کرنا شرک میں شامل ہے؟
خدا تعالیٰ کی ذات یا صفات میں کسی دوسرے کو حصہ دار اور شریک کرنے کو شرک کہتے ہیں، ذات میں شرک کرنے کے معنیٰ یہ ہیں کہ دو تین خدا ماننے لگے اور صفات میں شرک کے معنی ہیں کہ خدا کی صفات کی طرح کسی دوسرے کیلئے کوئی صفت ثابت کی جائے اوراس کی بہت سی قسمیں ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں:
(1): شرک فی القدرت: یعنی خدا تعالیٰ کی صفتِ قدرت کو دوسرے کے لیے ثابت کرنا۔
(2): شرک فی السمع والبصر: یعنی خدا تعالیٰ کی صفتِ سمع یا بصر میں کسی کو شریک کرنا۔
(3): شرک فی الحکم: یعنی خدا تعالیٰ کی طرح کسی اور کو حاکم سمجھنا۔
(4): شرک فی العبادات: یعنی خدا تعالیٰ کی طرح کسی دوسرے کو عبادت کا مستحق سمجھنا وغیرہ ایسے امور ہیں، جو شرعاً شرک کے معنیٰ اور حکم میں ہیں، اس لیے ایسے تمام امورِ فاسدہ اور نظریات باطلہ سے احتراز لازم ہے۔
عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 1غیر اللہ کو اوّل وآخر اور ظاہر وباطن سمجھنا- "دجال مارے گا، زندہ کرے گا "کا عقیدہ رکھنا
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0حضور نبی اکرمﷺ کے عالم الغیب ہونے کا عقیدہ - نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0دوران بحث قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کی دلیل طلب کرنے کا حکم
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0