شرک و مشرکانہ عقائد

حضورؐ سے متعلق شرکیہ عقائد رکھنا اور استعانت بالغیر کو جائز سمجھنا

فتوی نمبر :
60685
| تاریخ :
2006-10-02
عقائد / ایمان و کفر / شرک و مشرکانہ عقائد

حضورؐ سے متعلق شرکیہ عقائد رکھنا اور استعانت بالغیر کو جائز سمجھنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام ایسےشخص کے بارےمیں کہ جو آپ ﷺ کے بارے میں ’’عالم ما کان و مایکون کا، اور مختارِ کل و حاضر و ناظر‘‘ کے عقائد رکھتا ہو اور اس کے ساتھ استعانت بالغیر کو جائز سمجھتا ہو ، کیا ایسے شخص کو کافر کہنا درست ہے؟ نیز اس کے پیچھے نمازپڑھنا کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کوئی شخص واقعۃً آپ ﷺ کے متعلق مذکور صفات کو بلا کسی تاویلِ صحیح کے اسی طرح مانتا ہو جس طرح کہ مذکور صفات اللہ تعالیٰ کے لیے ثابت ہیں تو ایسا عقیدہ رکھنے والا شخص مشرک ہونےکی وجہ سے دائرۂ اسلام سے خارج ہے اور اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا قطعاً جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالیٰ: ﴿قُلْ لَا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَ الْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ وَ مَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ﴾ (النمل: 65)۔
و قال الله تعالیٰ: ﴿قُلْ لَا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعًا وَ لَا ضَرًّا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ وَ لَوْ كُنْتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لَاسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَ مَا مَسَّنِيَ السُّوءُ﴾ (الأعراف: 188)۔
و قال الله تعالیٰ: ﴿إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَ يُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَ يَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ وَ مَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا﴾ (لقمان: 34)۔
و قال الله تعالیٰ: ﴿وَ مَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللَّهِ مَنْ لَا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَ هُمْ عَنْ دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ﴾ (الأحقاف: 5)۔
و فی الخانية علی ھامش الفتاوى الهندية: و من تزوج امرأة بشهادة الله و رسوله کان باطلاً (إلی قوله) و بعضھم جعلوا ذلک کفرا لأنه یتعقد أن الرسول یعلم الغیب و ھو کفر(۱/ ۳۳۴)۔
و فی التاتارخانية : و من أتی بلفظة الکفر مع علمه ۔۔۔۔۔۔۔۔ لفظة الکفر عن اعتقاد فقد کفر،و لو لم یعتقد انھا لفظة الکفر، و لکن أتیٰ بھا علی اختیار فقدکفر عند عامة العلماء لا یعذر الجہل۔ (۵/۴۵۸)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60685کی تصدیق کریں
0     1061
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر اللہ سے مدد مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کیا حضور صلی اللہ علیہ و سلم مختار کل ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بلانیت وعقیدہ ’’یا علی‘‘ یا ’’یا حسین‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 7
  • عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • حضورؐ سے متعلق شرکیہ عقائد رکھنا اور استعانت بالغیر کو جائز سمجھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کوئی کاہن یا نجومی کے پاس گیا اس نے کفر کیا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • مسئلہ حاضر و ناظر،علم غیب اور نور و بشر میں عام آدمی کیاکرے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی قسمیں اور حکمِ خداوندی پر عمل نہ کر پانا گناہ ہے یا شرک؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضورؐ سے متعلق ، غیب کی پانچ چیزوں کا علم ہونے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • وحدت الوجود کا عقیدہ

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • مشکل کشا صرف اللہ ہے یا نبی، ولی بھی؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • غیر اللہ کو اوّل وآخر اور ظاہر وباطن سمجھنا- "دجال مارے گا، زندہ کرے گا "کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضور نبی اکرمﷺ کے عالم الغیب ہونے کا عقیدہ - نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • دوران بحث قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کی دلیل طلب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی کے جواب میں "حکم کیجیے"کہنا شرک ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک بڑا گناہ ہے یا غیبت؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی تعریف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • علمِ جعفرسیکھنے سکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • خلاف شرع امور کا حکم کرنے والے پیر ومرشد کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بزرگ کے مریدین سے حساب کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی بزرگ کی قبر کے پاس پانی وغیرہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بیوی کا شوہر کے بارے میں کفریہ کلمات کہنے کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   شرک و مشرکانہ عقائد 0
Related Topics متعلقه موضوعات