شرک و مشرکانہ عقائد

کیا حضور صلی اللہ علیہ و سلم مختار کل ہیں ؟

فتوی نمبر :
8910
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / شرک و مشرکانہ عقائد

کیا حضور صلی اللہ علیہ و سلم مختار کل ہیں ؟

السلام علیکم! میں آپ سے یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا حضرت محمد ﷺ ’’مختارِ کل‘‘ ہیں؟ اور کیا وہ شریعت میں اپنی مرضی سے تبدیلی کرسکتے تھے؟ جیسا کہ حضرت محمد ﷺ نے حضرت حمزہؓ کا نکاح بغیر حقِ مہر کے کروایا تھا، جبکہ قرآن کریم میں حق مہر ادا کرنا لازمی ہے، اگرچہ یہ الگ بات ہے کہ بیوی معاف کردے، حق مہر کا مختص کرنا فرض ہے، لیکن حضرت محمد ﷺ نے بغیر حق مہر کے نکاح پڑھوایا تھا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پاس ہر چیز کا اختیار ہے؟
اگر نہیں ہے تو انہوں نے خلافِ شریعت نکاح کیسے پڑھادیا؟ براہ مہربانی تفصیلی جواب دیں، مہربانی ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بعض وہ احکام جو ’’قرآنِ کریم‘‘ میں مذکوریا مفصل نہیں، ان احکام کو نبیﷺ وحی خفی کے ذریعہ حکمِ خداوندی سے بیان فرماتے ہیں،یہ باختیارِ خداوندی ہوتا تھا نہ کہ اپنی ذاتی رائے اور چاہت سے، اس لیے اس کو بنیاد بناکر آپ ﷺ کو مختارِ کل قرار دینا ناسمجھی کی بات ہے، جبکہ حضرت حمزہؓ کے نکاح کا معاملہ اور مذکور تفصیل باوجود تلاش کے کسی حدیث کی کتاب سے نہیں مل سکی، اس لیے اگر سائل اس سلسلہ میں مذکور حدیث کی پوری تفصیل لکھ کر بھیج دے تو اس پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في تفسیر ابن کثیر : ولهذا قال: ﴿وما ينطق عن الهوى﴾ أي: ما يقول قولا عن هوى وغرض، ﴿إن هو إلا وحي يوحى﴾ أي: إنما يقول ما أمر به، يبلغه إلى الناس كاملا موفرا من غير زيادة ولا نقصان، كما رواه الإمام أحمد (ٳلی قوله) عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "ما أخبرتكم أنه الذي من عند الله، فهو الذي لا شك فيه" اھـ (۴/۳۱۴)۔
وقال اللہ تعالیٰ: ﴿وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى (3) إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى﴾ [النجم: 3، 4]
وقال اللہ تعالیٰ: ﴿قُلْ لَا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعًا وَلَا ضَرًّا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ وَلَوْ كُنْتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لَاسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَمَا مَسَّنِيَ السُّوءُ إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ﴾ [الأعراف: 188] واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسامہ عثمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 8910کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر اللہ سے مدد مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کیا حضور صلی اللہ علیہ و سلم مختار کل ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بلانیت وعقیدہ ’’یا علی‘‘ یا ’’یا حسین‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 7
  • عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • حضورؐ سے متعلق شرکیہ عقائد رکھنا اور استعانت بالغیر کو جائز سمجھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کوئی کاہن یا نجومی کے پاس گیا اس نے کفر کیا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • مسئلہ حاضر و ناظر،علم غیب اور نور و بشر میں عام آدمی کیاکرے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی قسمیں اور حکمِ خداوندی پر عمل نہ کر پانا گناہ ہے یا شرک؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضورؐ سے متعلق ، غیب کی پانچ چیزوں کا علم ہونے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • وحدت الوجود کا عقیدہ

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • مشکل کشا صرف اللہ ہے یا نبی، ولی بھی؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • غیر اللہ کو اوّل وآخر اور ظاہر وباطن سمجھنا- "دجال مارے گا، زندہ کرے گا "کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضور نبی اکرمﷺ کے عالم الغیب ہونے کا عقیدہ - نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • دوران بحث قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کی دلیل طلب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی کے جواب میں "حکم کیجیے"کہنا شرک ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک بڑا گناہ ہے یا غیبت؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی تعریف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • علمِ جعفرسیکھنے سکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • خلاف شرع امور کا حکم کرنے والے پیر ومرشد کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بزرگ کے مریدین سے حساب کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی بزرگ کی قبر کے پاس پانی وغیرہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بیوی کا شوہر کے بارے میں کفریہ کلمات کہنے کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   شرک و مشرکانہ عقائد 0
Related Topics متعلقه موضوعات