شرک و مشرکانہ عقائد

بلانیت وعقیدہ ’’یا علی‘‘ یا ’’یا حسین‘‘ کہنا

فتوی نمبر :
60487
| تاریخ :
2003-05-21
عقائد / ایمان و کفر / شرک و مشرکانہ عقائد

بلانیت وعقیدہ ’’یا علی‘‘ یا ’’یا حسین‘‘ کہنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
1۔ایک آدمی بغیر نیت کے یا مسخرہ پن، مذاق میں ’’یا علی مدد‘‘ کہے یا ’’یاحسین‘‘ کہے تو اس شخص کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
2۔ ’’یاعلی‘‘ شَد کے ساتھ کہنا جائز ہے؟ امید ہے کہ شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں حکم بیان فرمائیں گے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ا۔ ’’یاعلی مدد‘‘ نیز ’’یا حسین‘‘ وغیرہ جیسے الفاظ کے ساتھ پکار نا اگر استعانت من غیر اللہ کے قبیل سے ہو تو بلاشبہ ناجائز اور شرک ہے، لہٰذا مزاح کے طور پر بھی اس کا استعمال موہمِ شرک ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔
۲۔ ’’العلیّ‘‘ اللہ تعالیٰ کے اسماءِ مبارکہ میں سے ہے، اگر یہی مراد ہو تو پڑھ سکتے ہیں، مگر دوسروں کو دیکھ کر پڑھنے والوں کا عموماً یہ مقصد نہیں ہوتا ،محض چھیڑنا یا اپنے باطل عقائد پر آگاہ کرنا ہوتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالي:﴿وَ لَا تَدْعُ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُكَ وَ لَا يَضُرُّكَ فَإِنْ فَعَلْتَ فَإِنَّكَ إِذًا مِنَ الظَّالِمِينَ(يونس: 106)۔
ففی روح المعانی: و أعظم من ذلك أنهم يطلبون من أصحاب القبور نحو إشفاء المريض و إغناء الفقير و رد الضالة و تيسير كل عسير و توحى اليهم شياطينهم خبر" إذا أعيتكم الأمور الخ و هو حديث مفترى على رسول الله صلى الله عليه و سلم بإجماع العارفين بحديثه لم يروه أحد من العلماء و لايوجد فى شىء من كتب الحديث المعتمدة و قد نهى النبى صلى الله عليه و سلم: عن اتخاذ القبور مساجد و لعن على ذلك فكيف يتصور منه عليه الصلاة و السلام الأمر بالاستعانة و الطلب من أصحابها ! سبحانك هذا بهتان عظيم اھ(6/128)۔
و في مجموعة الفتاوی علی ھامش الخلاصة: گفتن یا رسول اللہ و یا ولی جائز است؟(الی قوله) وگفتن یا رسول اللہ و یا ولی اللہ که عادت ھندیان است که در نشست و برخاست میگویند نزد فقہاء حنفیان ناجائز است اھ (4/334)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60487کی تصدیق کریں
7     2205
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر اللہ سے مدد مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کیا حضور صلی اللہ علیہ و سلم مختار کل ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بلانیت وعقیدہ ’’یا علی‘‘ یا ’’یا حسین‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 7
  • عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • حضورؐ سے متعلق شرکیہ عقائد رکھنا اور استعانت بالغیر کو جائز سمجھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کوئی کاہن یا نجومی کے پاس گیا اس نے کفر کیا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • مسئلہ حاضر و ناظر،علم غیب اور نور و بشر میں عام آدمی کیاکرے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی قسمیں اور حکمِ خداوندی پر عمل نہ کر پانا گناہ ہے یا شرک؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضورؐ سے متعلق ، غیب کی پانچ چیزوں کا علم ہونے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • وحدت الوجود کا عقیدہ

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • مشکل کشا صرف اللہ ہے یا نبی، ولی بھی؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • غیر اللہ کو اوّل وآخر اور ظاہر وباطن سمجھنا- "دجال مارے گا، زندہ کرے گا "کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضور نبی اکرمﷺ کے عالم الغیب ہونے کا عقیدہ - نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • دوران بحث قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کی دلیل طلب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی کے جواب میں "حکم کیجیے"کہنا شرک ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک بڑا گناہ ہے یا غیبت؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی تعریف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • علمِ جعفرسیکھنے سکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • خلاف شرع امور کا حکم کرنے والے پیر ومرشد کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بزرگ کے مریدین سے حساب کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی بزرگ کی قبر کے پاس پانی وغیرہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بیوی کا شوہر کے بارے میں کفریہ کلمات کہنے کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   شرک و مشرکانہ عقائد 0
Related Topics متعلقه موضوعات