شرک و مشرکانہ عقائد

عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم

فتوی نمبر :
60590
| تاریخ :
2005-11-17
عقائد / ایمان و کفر / شرک و مشرکانہ عقائد

عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام درجِ ذیل حدیث کے بارے میں کہ ’’ غوث ِاعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز ، مشکل کشاہ وغیرہ الفاظ کا صحیح معنی اور مفہوم کیا ہے؟ اور خارج میں ان الفاظ کا صحیح مصداق کون ہیں؟ اور کیا بندوں کے لیے ان الفاظ کے استعمال کرنے میں شرک یا شائبۂ شرک ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور الفاظ عموماً اولیاء اللہ کےالقاب میں استعمال کیے جاتے ہیں، جو اپنی حیات میں اس کا مصداق بھی تھے اور اب بھی انہی القاب سے ان کو جانا اور پہچانا جاتا ہے، ان الفاظ کے محض لغوی اور لفظی معانی بیان کر کے اہل ِاسلام کی تکفیر یا ان کو مشرک قرار دینا درست نہیں، مگر کسی شخص کا ان متعلقہ بزرگانِ دین کو ان کے مرنے کے بعد فریاد رس وغیرہ قرار دینا اور اسی کی بنیاد پر ان کی قبروں پر جاکر اُن سے حاجات وغیرہ مانگنا اور اس کا انہیں مختار سمجھنا وغیرہ ایسا عقیدہ ہے جو بلاشبہ شرک ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی روح المعانی للعلامة الآلوسی: و أعظم من ذلك أنهم يطلبون من أصحاب القبور نحو إشفاء المريض و إغناء الفقير و رد الضالة و تيسير كل عسير و توحى اليهم شياطينهم خبر(( إذا أعيتكم الأمور الخ ))و هو حديث مفترى على رسول الله - صلى الله عليه و سلم - بإجماع العارفين بحديثه ، لم يروه أحد من العلماء ، و لايوجد فى شىء من كتب الحديث المعتمدة و قد نهى النبى - صلى الله عليه وسلم - : عن اتخاذ القبور مساجد و لعن على ذلك فكيف يتصور منه - عليه الصلاة والسلام - الأمر بالاستغاثة والطلب من أصحابها ! سبحانك هذا بهتان عظيم اه(6/128)۔
و في أعلام السنة المنشورة لاعتقاد الطائفة الناجية المنصورة: ما هو الشرك الأكبر؟هو اتخاذ العبد من دون الله ندا يسويه برب العالمين ، يحبه كحب الله و يخشاه كخشية الله و يلتجئ إليه و يدعوه و يخافه و يرجوه و يرغب إليه و يتوكل عليه ، أو يطيعه في معصية الله ، أو يتبعه على غير مرضاة الله ، و غير ذلك ، قال تعالى: ﴿إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَ يَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ وَ مَنْ يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا﴾ اه(ص: 49)۔
و فی مجمع بحار الانوار: فان منھم من قصد بزیارة قبور الانبیاء و الصلحاء ان یصلی عند قبورھم و دعو عندھا و یسئلھم الحوائج و ھذا لایجوز عند احد من علماء المسلمین فان العبادة و طلب الحوائج و الاستعانة للہ وحدہ اه (ج/2ص/73)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60590کی تصدیق کریں
1     1864
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر اللہ سے مدد مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کیا حضور صلی اللہ علیہ و سلم مختار کل ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بلانیت وعقیدہ ’’یا علی‘‘ یا ’’یا حسین‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 7
  • عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • حضورؐ سے متعلق شرکیہ عقائد رکھنا اور استعانت بالغیر کو جائز سمجھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کوئی کاہن یا نجومی کے پاس گیا اس نے کفر کیا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • مسئلہ حاضر و ناظر،علم غیب اور نور و بشر میں عام آدمی کیاکرے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی قسمیں اور حکمِ خداوندی پر عمل نہ کر پانا گناہ ہے یا شرک؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضورؐ سے متعلق ، غیب کی پانچ چیزوں کا علم ہونے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • وحدت الوجود کا عقیدہ

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • مشکل کشا صرف اللہ ہے یا نبی، ولی بھی؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • غیر اللہ کو اوّل وآخر اور ظاہر وباطن سمجھنا- "دجال مارے گا، زندہ کرے گا "کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضور نبی اکرمﷺ کے عالم الغیب ہونے کا عقیدہ - نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • دوران بحث قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کی دلیل طلب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی کے جواب میں "حکم کیجیے"کہنا شرک ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک بڑا گناہ ہے یا غیبت؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی تعریف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • علمِ جعفرسیکھنے سکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • خلاف شرع امور کا حکم کرنے والے پیر ومرشد کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بزرگ کے مریدین سے حساب کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی بزرگ کی قبر کے پاس پانی وغیرہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بیوی کا شوہر کے بارے میں کفریہ کلمات کہنے کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   شرک و مشرکانہ عقائد 0
Related Topics متعلقه موضوعات