مفتی صاحب
الحمدللہ میں اہل سنت والجماعت احناف دیوبند سے تعلق رکھتا ہوں
یہ عقیدہ ركھنا کیسا ہے ؟ کفر؟ ، شرک؟ ، بدعت؟
عقیدہ (۱) اللہ عَزَّوَجَل نے انبیا عَلَیْہِمُ السَّلَام کو اپنے غیوب پر اطلاع دی زمین و آسمان کا ہر ذرّہ ہر نبی کے پیشِ نظر ہے
عقیدہ (۲) انبیا عَلَیْہِمُ السَّلَام اپنی اپنی قبروں میں اُسی طرح بحیاتِ حقیقی زندہ ہیں ، جیسے دنیا میں تھے، کھاتے پیتے ہیں جہاں چاہیں آتے جاتے ہیں
عقیدہ (۳) حضور اقدس ﷺ اللہ کے نائبِ مطلق ہیں تمام جہان حضور ﷺ کے تحتِ تصرّف کر دیا گیا جو چاہیں کریں ، جسے جو چاہیں دیں ، جس سے جو چاہیں واپس لیں تمام جہان میں اُن کے حکم کا پھیرنے والا کوئی نہیں تمام جہان اُن کا محکوم ہے اور وہ اپنے رب کے سوا کسی کے محکوم نہیں تمام آدمیوں کےمالک ہیں جو اُنھیں اپنا مالک نہ جانے حلاوتِ سنّت سے محروم رہے تمام زمین اُن کی مِلک ہے تمام جنت اُن کیجاگیر ہے ملکوت السمٰواتِ والارض حضور ﷺ جنت و نار کی کنجیاں دستِ اقدس میں دیدی گئیں رزق وخیر اور ہر قسم کی عطائیں حضور ﷺ ہی کے دربار سے تقسیم ہوتی ہیں دنیا و آخرت حضور ﷺ کی عطا کا ایک حصہ ہے احکامِ تشریعی حضور ﷺ کے قبضہ میں کر دیے گئے، کہ جس پر جو چاہیں حرام فرما دیں اور جس کے لیے جو چاہیں حلال کر دیں
اور جو فرض چاہیں معاف فرما دیں۔
اہلِ سنت والجماعت کا عقیدہ یہ ہے کہ انبیاءِ کرام علیہم السلام اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندے اور رسول ہیں، اللہ تعالیٰ نے انہیں عظیم فضائل، معجزات اور بعض غیبی امور کا علم عطا فرمایا ہے، لیکن علمِ غیبِ ذاتی، کائنات میں مستقل تصرف، رزق رسانی، اور حلال و حرام کا بالذات اختیار صرف اللہ تعالیٰ کی شان ہے۔
لہٰذا سوال میں مذکور وہ عبارات جن سے انبیاءِ کرام یا نبی کریم ﷺ کے لیے ذاتی، مستقل اور غیر محدود اختیارات ثابت ہوتے ہوں، یا اللہ تعالیٰ کی مخصوص صفات میں شرکت لازم آتی ہو، وہ شرعاً جائز نہیں، بلکہ بعض عبارات غلو، گمراہی اور شرکیہ مفہوم پر مشتمل ہیں، اس لیے ایسے الفاظ و عقائد سے اجتناب لازم ہے۔
البتہ انبیاءِ کرام علیہم السلام کی برزخی حیات، ان کی عظمت و فضیلت، اور اللہ تعالیٰ کی عطا سے بعض غیبی امور پر اطلاع کا عقیدہ برحق اور اہلِ سنت کا متفقہ عقیدہ ہے۔
لہٰذا عقائد میں افراط و تفریط سے بچتے ہوئے قرآن، سنت اور جمہور اہلِ سنت کے معتدل عقیدہ کو اختیار کرنا ضروری ہے۔
عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 1غیر اللہ کو اوّل وآخر اور ظاہر وباطن سمجھنا- "دجال مارے گا، زندہ کرے گا "کا عقیدہ رکھنا
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0حضور نبی اکرمﷺ کے عالم الغیب ہونے کا عقیدہ - نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0دوران بحث قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کی دلیل طلب کرنے کا حکم
یونیکوڈ شرک و مشرکانہ عقائد 0